International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 14, 2008

سوات میں طالبان نے امن معاہدے پر عمل درآمد تک صوبائی حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا

سیکورٹی فورسز کو بتدریج واپس بلایا جائے اور سوات آپریشن کے دوران ہونے والے نقصان کا ازلہ کیا جائے۔ ۔ ۔ سوات طالبان کامطالبہ
سوات ۔ سوات میں طالبان نے امن معاہدے پر عمل درآمد تک صوبائی حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور کا کہنا ہے کہ عنقریب 40 طالبان قیدی رہا کر دیئے جائیں گے۔ تحریک طالبان سوات کے ترجمان مسلم خان نے ٹیلی فون پرنجی ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ سوات امن معاہدے پر عمل درآمد تک صوبائی حکومت سے مزید مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مذاکرات میں مخلص ہے لیکن وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ تیسری قوت مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔مسلم خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وعدوں کے مطابق تمام طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ سوات سے سیکورٹی فورسز کو بتدریج واپس بلایا جائے اور سوات آپریشن کے دوران ہونے والے نقصان کا ازلہ کیا جائے ادھر صوبہ سرحد کے سینئر بشیر احمد بلور نینجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں طالبان سے مذاکرات معمول کے مطابق جاری ہیں اور مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں پیدا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ20طالبان قیدیوں کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے عنقریب 40 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

No comments: