شمالی و جنوبی وزیرستان اور کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں بغیر پائلٹ کے امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی وقفے وقفے سے جاریامریکی طیاروں کی پروازوں کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس اور اشتعال پھیل گیاوادی تیراہ میں تازہ جھڑپوں میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیںحکومت نے ہنگومیںآپریشن بند نہ کیا اور ان طالبان کو رہا نہ کیا تو پورے ملک میں حملے کریں گے۔ ۔ ۔ مولوی عمرقاری سیف اللہ نے ڈمہ ڈولہ میں جاسوسی کے الزام میں دوافراد کو قتل کرکے ان کی ویڈیو جاری کر دی
ہنگو + وانا+ میران شاہ ۔دوآبہ میں پانچویں روزبھی کرفیو نافذ رہاجس کے باعث زرگری سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے ادھر شمالی و جنوبی وزیرستان اور کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں بغیر پائلٹ کے امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی وقفے وقفے سے جاری ہیں جبکہ تیراہ میں تازہ جھڑپوں میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پیر کو پانچویں روز بھی کرفیو نافذرہا۔ کرفیو کی وجہ سے اشیائے خوردونوش اور ادویات کے حصول میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔جس کے باعث عوام کی بڑی تعداد نے یہاں سے نقل مکانی شروع کر دی ہے دوسری جانب ہنگو سے 35 کلومیٹر دور زرگری کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس علاقے میں ہفتے کے روز طالبان کے حملے میں سترہ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ زرگری کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر مقامی آبادی کوہاٹ اور دیگر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہی ہے ہنگو میں حالیہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی تھی جب دوآبہ میں سیکورٹی فورسز نے سات طالبان کو گرفتار کرلیا تھا جس پر طالبا ن نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے29سیکورٹی اہلکار یرغمال بنالئے تھے۔جبکہ جنگجوؤں نے 50 افراد کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ آپریشن بند نہ ہوا تو ملک بھر میں کارروائی کرینگے،ادھر تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے نامعلوم مقام سے صحافیوں سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت نے ہنگو میں طالبان کے خلاف کارروائی بند اور گرفتار طالبان کورہا نہ کیا ،تو ملک کے دیگر علاقوں میں بھی حملے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو سیکورٹی فورسز کے 29 اہلکارقتل کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مولانا رفیع الدین مدرسے کا معلم ہے جسے حکومت نے گرفتار کرکے طالبان کا اہم کمانڈر قرار دیا ہے۔مولوی عمر کا کہنا تھا کہ طالبان تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں مگر حکومت آپریشن کرکے حالات خراب کررہی ہے۔دوسری جانب جیش اسلامی باجوڑ کے ترجمان قاری سیف اللہ نے صحافیوں سے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کے لیے جاسوسی کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ ڈمہ ڈولہ میں جاسوسی کے الزام میں دوافراد کو قتل کرکے ان کی ویڈیو جاری کی گئی تاکہ امریکا کے لیے جاسوسی کرنے والے افراد عبرت حاصل کریں۔ ۔ ادھر وادی تیراہ میں تازہ جھڑپوں میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بغیر پائلٹ کے امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں شمالی وجنوبی وزیرستان اور کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں پر وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ ان پروازوں کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ وادی تیراہ میں لشکر اسلام اور انصار الاسلام کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔تازہ جھڑپوں میں مزید دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ اس دوران دو گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دونوں تنظیموں کے درمیان تنازعہ دو سال قبل ایف ایم ریڈیو پر نشر ہونے والی تقاریر کے بعد شروع ہوا تھا۔ لڑائی ختم کرانے کے لئے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کا تشکیل کردہ جرگہ دونوں گروپوں سے مذاکرات کرچکا ہے۔ تاہم اس کے باوجود مصلاحتی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں۔ دوسری جانب کرم ایجنسی کے علاقوں پیواڑ اور تری منگل میں متحارب قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ کرم ایجنسی کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔ علاقے میں قیام امن کے لئے ابھی تک انتظامیہ نے ٹھوس اقدامت نہیں کئے اور نہ ہی کشیدگی پر قابو پانے کے لئے کوئی جرگہ تشکیل دیا گیا ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment