غیر ملکی باشندے قبائلی علاقوں سے نکل جائیں تاکہ فاٹا میں امن کا قیام ممکن ہو سکے ،امریکی حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، اتحادیوں کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہےیہ الزام غلط ہے کہ فیصلے زرداری ہاؤس میں ہوتے ہیں ، وزیراعظم بننے کے بعد ایک بار بھی زرداری ہاؤس نہیں گیانواز شریف چھوڑ کر نہیں جائیں گے ، وہ ہمارے ساتھ رہیں گے ، اتحادیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہےوزیر اعظم کی اسلام آبادمیں صحافیوں سے بات چیت
اسلام آباد۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ قبائلی علاقوںمیں قیام امن تک کارروائی جاری رہے گی ۔ان علاقوں میں ازبک ، تاجک ، اور چیچن باشندے موجود ہیں ان غیرملکیوں کی موجودگی سے خدشہ ہے کہ نائن الیون طرح کاسانحہ پیش نہ آ جائے ۔یہ غیر ملکی باشندے ہماری زمین سے نکل جائیں ۔امریکی مداخلت کسی صورت قبول نہیں ہو گی۔ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کثیر الجہتی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے ۔کسی بھی ایسی بات کو جو ہماری خود مختاری کے خلاف ہو برداشت نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں موٹر وے پولیس کی تقریب تقسیم ایوارڈ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں توقع ہے دہشت گردی کے حوالے سے ہماری تین نکاتی حکمت عملی اور ہمارے معاملات میں امریکا مداخلت نہیں کرے گا نہ ہم اپنی خود مختاری پر کوئی آنچ آنے دیں گے ۔اپنے علاقوں پر کسی صورت امریکی حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اتحادیوں کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے ۔فاٹا میں جاری کارروائی امن کے لیے ہے اور اس وقت تک یہ کارروائی جاری رہی گی جب تک امن قائم نہیں ہو جاتا ۔غیر ملکی ہمارے قبائلی علاقوں سے نکل جائیں تاکہ یہاں امن قائم ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ کابینہ میں توسیع ، پارلیمانی سیکرٹریز ، کی تقرری ، قائمہ کمیٹیوں کے چےئرمینوں کی نامزدگی کے حوالے سے اتحادیوں سے بات ہوئی ہے ۔میاں محمد نواز شریف نے اس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کو نامزد کیاہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نواز شریف ہمیں چھوڑ کر نہیں جائیں گے ۔ ہمارے ساتھ رہیں گے ۔افہام و تفہیم سے تمام معاملات حل کریں گے۔ اپوزیشن کی قدر کرتے ہیں ۔بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کے بارے میں مسلم لیگ ق کی مخالفت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مشاہد حسین سید کو معلوم ہونا چاہیے کہ اقوام متحدہ سے رابطہ کرنے کی قرار داد پارلیمنٹ نے منظور کی تھی ۔ سو روزہ پروگرام کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لوں گا۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ کو تفصیل سے آگاہ کیاجائے گا۔ وزیر اعظم نے واضح کیاکہ اپنی سرزمین پر شر پسندوں کی کارروائیوں کو برداشت نہیں کروں گا۔ عوام بھی یہی چاہتے ہیں حکومت تعلیم ، صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ ا یک سوال کے جواب میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ الزام غلط ہے کہ فیصلے زرداری ہاؤس میں ہوتے ہیں ، وزیراعظم بننے کے بعد ایک بار بھی زرداری ہاؤس نہیں گیا
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment