International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, July 14, 2008
یورپی یونین زمبابوے کے خلاف کارروائی کرے: برطانیہ
لندن ، نیویارک ۔ امریکہ کی جانب سے زمبابوے کے خلاف اقوامِ متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد پر روس اور چین کے ویٹو کے ایک روز بعد برطانیہ نے زمبابوے کے خلاف کارروائی کے لیے زور دیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کے دفتر نے کہا کہ وزیر اعظم نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ صدرموگابے کی حکومت کے خلاف تشدد اور متنازع انتخابات کے سلسلے میں کارروائی کریں۔ برطانیہ اور امریکہ نے اقوام متحدہ کی مجوزہ پابندیوں کے خلاف ویٹو پر روس اور چین پر نکتہ چینی بھی کی ہے۔ ووٹنگ کے بعد زمبابوے کے اقوامِمتحدہ کے لیے سفیر نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان گی مون پر امریکہ اور برطانیہ کی طرف داری کرنے کا الزام لگایا۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے اس بیان کوانتہائی غیر مناسب اور ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخاب کے ذریعے کسی قانونی حکومت کے چناؤ سے متعلق زمبابوے کے عوام کے حق کا دفاع کرنے میں کچھ بھی یک طرفہ نہیں ہے۔ صدرموگابے پچھلے مہینے انتخابات سے چند روز پہلے حزبِ اختلاف کے راہنما مارگن چنگیرائی کے الگ ہوجانے کے بعد واحد امیدوار کے طور پر دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔حزبِ اختلاف کے راہنما نے کہا ہے کہ وہ اس لیے انتخاب سے الگ ہورہے ہیں کیونکہ ریاست کے تحت ہونے والے تشدد میں ان کے سو سے زیادہ حامی ہلاک ہوگئے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment