International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 14, 2008

امریکہ کساد بازاری میں داخل ہوچکا ہے ۔اوباما

حکومت ان دنوں بڑی مارگیج کمپنیوں کو ناکام نہیں ہونے دے گی ‘ جان میک کین
واشنگٹن ۔ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے امکانی صدارتی امیدوار براک اوباما نے کہا ہے کہ اس بار ے میں اب بہت کم شک و شبہ باقی ہے کہ امریکہ کساد بازاری کاشکار ہوچکاہے۔ صحافیوں سے متعدد موضوعات پرگفتگو کرتے ہوئے سینٹیر اوباما نے کہا کہ وہ امریکہ کی اہم مارگیج کمپنیوں فینی مائے اور فریڈی میک کی مالی حالت کا بڑے غور سے جائزہ لیتے رہے ہیں۔ سینیٹر اوباما نے اس وقت بہت محتاط ردعمل ظاہر کیا جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ امریکہ کی ان دونوں سب سے بڑی مارگیج کمپنیوں کو اس بحران سے نکالنے کے لیے وفاقی مدد کی حمایت کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اوباما نے سرکاری اتنظام کے تحت چلنے والی ان دونوں کمپنیوں کے بارے میں بات کی ہے۔ ان کمپنیوں کے قرضے بہت بڑھ چکے ہیں اور سٹاک کی قیمتیں 1990ء کی دہائی کے آغاز کے بعدسے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ ری پبلیکن صدارتی امیدوار جان میک کین نے کہا کہ حکومت ان دونوں بڑی مارگیج کمپنیوں کو ناکام نہیں ہونے دے گی۔ اوباما نے ہفتے کے روز سی این این کو یہ بھی بتایا کہ وہ روس کو آٹھ بڑے صنعتی ملکوں کے گروپ سے نکالنا چاہتے ہیں جیسا کہ سینیٹر مکین نے تجویز دی ہے۔ اوباما کا سی این این پر پورا انٹرویو اتوار کو براڈ کاسٹ ہورہا ہے۔

No comments: