International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 14, 2008

فیصل آباد میں صنعتی ادارے چوتھے روز بھی بند رہے ، پاور لومز انڈسٹری بھی ہڑتال میں شامل

۔ ۔ ہزاروں محنت کشوں نے احتجاجی ریلی نکالی ، دس لاکھ محنت کش بے روزگار، غیر ملکی آرڈر بھی خطرے میں پڑ گئے
فیصل آباد ۔گیس اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے خلاف فیصل آباد کے صنعتی ادارے چوتھے روز بھی بند رہے جبکہ آج پاور لومز انڈسٹری بھی ہڑتال میں شامل ہو گئی ۔ گی سو بجلی کے نرخوں میں زبردست اضافہ کے خلاف ہزاروں محنت کشوں نے فیصل آباد ایوان صنعت و تجارت سے ایک بڑا جلوس بھی نکالا جو ضلعی ناظم کے دفتر پہنچ کر احتجاجی دھرنا پر ختم ہوا ۔ جلوس کے شرکاء نے فیصل آباد کے تجارتی مرکز چوک گھنٹہ گھر میں بھی احتجاج کیا ۔ محنت کشوں نے یہاں جھنڈے اور بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر گیس و بجلی کے نرخ کم کرنے سمیت حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔ فیصل آباد کی صنعت بند ہو جانے سے دس لاکھ سے زائد یومیہ اجرات پر کام کرنے والے محنت کش بے روزگار ہو چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گیس و بجلی کے نرخ بڑھانے کے خلاف فیصل آباد کے صنعتی اداروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی ۔ ہزاروں محنت کشوں نے اس موقع پر فیصل آباد صنعتی اداروں میں کام کرنے والے جن میں آج سے پاور لومز انڈسٹری بھی شامل ہو گئی ہے ۔ ایک بہت بڑا جلوس نکالا جو شہر کے مختلف حصوں سے گزرتا ہوا ضلعی ناظم فیصل آباد کے دفتر کے باہر پہنچا جہاں صنعتی اداروں کے مالکان اور مختلف ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر فوری کان نہ دھرے تو آئندہ چند روز تک بہت سے غیر ملکی آرڈر بھی کینسل ہو جائیں گے کیونکہ اس وقت ہوزری، ٹیکسٹائل انڈسٹری اور پاور لومز کو چلانا ممکن نہیں رہا ۔ بجلی و گیس کے نرخوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ سے صنعتکاروں کیلئے محنت کشوں کو معاوضہ ادا کرنا بھی ممکن نہیں رہا ۔ انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لیں اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہی سے بچائیں ۔ صنعتی بحران سے دس لاکھ سے زائد ڈیلی ویجز محنت کش بے روزگر ہو گئے ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں ۔

No comments: