اسلام آباد ۔ نو منتخب وفاقی کابینہ کے تمام اراکین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ وفاقی سیکرٹریز کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئیں جبکہ وفاقی وزراء نے ایک ہفتہ میں اپنی اپنی وزارت کے اصل حقائق کی تفصیلی رپورٹ کو تیاری کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل تمام 24 وفاقی وزراء کی جانب سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاگیا ہے ۔ جبکہ وزیر اعظم نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے دو وزراء کے قلمدانوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں تبدیل کر دیاہے ۔ اس بارے میں کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا ہے جس کے مطابق تہمینہ دولتانہ وزیر ثقافت کے بجائے وفاقی سائنس و ٹیکنالوجی اور خواجہ سعد رفیق وزیر ثقافت ہو گئے ان کے پاس امور نوجوانان کا اضافی چارج بھی ہو گا۔ وزارتوں کی اصل صورتحال کے بارے میں رپورٹس کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ بالخصوص وزیر خزانہ ،اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت تجارت میں ملک کی معاشی اقتصادی صورتحال اور مالیاتی پوزیشن کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس تیار کی جا رہی ہے ۔ کابینہ کے آئندہ اجلاس سے قبل ملکی حالات کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment