اسلام آباد…صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ شدت پسندی اور محرومی ختم کرنے کے لئے عالمی سطح پر معاشی وسائل کی تفریق کا مسئلہ حل کرنا ہوگا ، جبکہ ، مسلم ممالک کو غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے مغربی ممالک کے ساتھ مکالمہ شروع کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں کام سیٹک کی تیرہویں جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف نے کہا مسلم ممالک آج کی دنیا میں محرومی کی حالت میں ہیں اور غیر مسلم ممالک کا دنیا پر غلبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب اور عقائد کا احترام کیا جانا چاہیئے جبکہ مسلم ممالک کو اپنے وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کو تقویت دینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے پاس دنیا کے ستر فیصد توانائی کے وسائل اور چالیس فیصد قدرتی وسائل ہیں لیکن عالمی جی ڈی پی میں مسلم ممالک کا حصہ ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر ہے جو صرف آٹھ فیصد بنتا ہے ۔صدر نے او آئی سی کو نیا منشور منظور کرنے پر مبارک باد بھی دی
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, April 1, 2008
امن کیلئے معاشی محرومیاں ختم کرناہوں گی،صدرمشرف
اسلام آباد…صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ شدت پسندی اور محرومی ختم کرنے کے لئے عالمی سطح پر معاشی وسائل کی تفریق کا مسئلہ حل کرنا ہوگا ، جبکہ ، مسلم ممالک کو غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے مغربی ممالک کے ساتھ مکالمہ شروع کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں کام سیٹک کی تیرہویں جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف نے کہا مسلم ممالک آج کی دنیا میں محرومی کی حالت میں ہیں اور غیر مسلم ممالک کا دنیا پر غلبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب اور عقائد کا احترام کیا جانا چاہیئے جبکہ مسلم ممالک کو اپنے وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کو تقویت دینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے پاس دنیا کے ستر فیصد توانائی کے وسائل اور چالیس فیصد قدرتی وسائل ہیں لیکن عالمی جی ڈی پی میں مسلم ممالک کا حصہ ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر ہے جو صرف آٹھ فیصد بنتا ہے ۔صدر نے او آئی سی کو نیا منشور منظور کرنے پر مبارک باد بھی دی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment