International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 1, 2008

نوازشریف کا سرحد کابینہ میں شمولیت سے انکارکے فیصلے پر اطمینان کا اظہار





پشاور....مسلم لیگ نون کے رہنما نواز شریف نے سرحد میں پارٹی قیادت کی جانب سے صوبائی کابینہ میں شمولیت سے انکارکے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔مسلم لیگ کے رہنما نواز شریف اور مسلم لیگ نون سرحد کے صدرپیر صابر شاہ کے درمیان ٹیلے فون پر رابطہ ہوا۔ جس میں نواز شریف نے پیر صابر شاہ کی جانب سے سرحد کابینہ میں شریک نہ ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام فیصلے ملک اور صوبے کے مفاد میں کیے جائیں۔مسلم لیگ نون سرحد کے صدر اور پارلیمانی لیڈر پیر صابر شاہ نے گذشتہ روز سرحد کابینہ میں شمولیت سے انکار کیا کردیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں سرحد حکومت میں دیے جانے والے محکموں پر تحفظات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح وفاق میں تینوں جماعتوں کی مشاورت سے کابینہ تشکیل دی گئی ہے اسی طرح سرحد میں بھی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کی جانی چاہیے ۔تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔پیر صابر شاہ نے بتایا کہ وہ سرحد حکومت کی حمایت کریں گے تاہم حکومت میں شامل نہیں ہوں گے۔

No comments: