International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 1, 2008

ملک کی ترقی کیلئے آئین کی پاسداری کرنا ہوگی،وزیراعظم گیلانی




اسلام آباد... وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے آئین کی پاسداری کرنا ہوگی۔وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم جب آئین ،نظام اور قانون کی بات کرتے ہیں تو وہ وفاق کی بات ہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے عوام کا راج ملک میں قائم کیا اور ہم ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کریں گے تو اقتدار میں رہیں گے ورنہ اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ میڈیا ہماری اپوزیشن ہونی چاہئے،میڈیا ہماری غلطیوں کی نشان دہی کرے اور ہم میڈیا کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہامیں اور میری کابینہ بلاول بھٹو زرداری کی توقعات پر پورااترنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام می خدمت کرنے کیلئے آیا ہوں مجھے مخدوم کی بجائے یوسف رضاگیلانی کہا جائے۔انہوں نے کہا کہذوالفقار علی بھٹو کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کرنا میرے لئے باعث اعزازہے اور یہ فلم شہید بے نظیر بھٹوکی ہدایت پر بنائی گئی تھی۔

No comments: