International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 1, 2008

ججز کی بحالی کے مسئلے پر عدلیہ کا بحران پیدا نہیں ہو گا،اعتزاز احسن




کوئٹہ…........سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ججز کی بحالی کے مسئلے پر عدلیہ کا کوئی بحران پیدا نہیں ہو گا۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ایسا مسئلہ نہیں جس پر اختلاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کوئٹہ میں والہانہ استقبال کیا گیا جس پر وکلا برادری کوئٹہ کے عوام کی شکر گذار ہے، کوئٹہ کے تاجروں،سول سوسائٹی،اور میڈیا نے جس طرح معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کا استقبال کیا ہم اس پر انتہائی مشکور ہیں۔ اس موقع پر وکلا رہنما علی احمد کرد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم دو نومبر والی عدلیہ کی بحالی چاہتے ہیں اور اس صورتحال میں سپریم کورٹ کے موجودہ ججز کے لئے بھی رستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان صدر میں عدلیہ کے بحالی کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں،اور اگر ایسا ہوا تو پھر عوام اور وکلا کے تیور بدل جائیں گے،تاہم ہمارے خیال میں ایسا نہیں ہوگا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ اعلان مری کے مطابق تیس دنوں کے اندر معزول چیف جسٹس سمیت دیگر برطرف ججز نے اپنے دفاتر جانا ہے،اس اعلان پر نواز شریف اور آصف زرداری کے دستخط ہیں اور ہمیں اس پر کوئی شک نہیں ہے۔

No comments: