اسلام آباد ۔ وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہاہے کہ مسلح افواج کو ہرطریقے سے مضبوط بنانے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تاکہ ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا جا سکے ۔وزارت دفاع میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔ قبل ازیں وزیر دفاع نے وزارت دفاع میں اپنے تعارفی اجلاس کی صدارت کی ۔ سیکرٹری دفاع کامران رسول نے ان سے حکام کا تعارف کروایا اور انہیں وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری ( I ) میجر جنرل میر حیدر علی خان ، ایڈیشنل سیکرٹری( III ) رےئر ایڈمرل تنویر فیاض اور وزارت کے جوائنٹ اورڈپٹی سیکرٹریوں نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بھی وزارت دفاع کا دورہ کیا اور اپنی وزارت کا قلم دان سنبھالا ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, April 1, 2008
مسلح افواج کو ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہاہے کہ مسلح افواج کو ہرطریقے سے مضبوط بنانے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تاکہ ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا جا سکے ۔وزارت دفاع میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔ قبل ازیں وزیر دفاع نے وزارت دفاع میں اپنے تعارفی اجلاس کی صدارت کی ۔ سیکرٹری دفاع کامران رسول نے ان سے حکام کا تعارف کروایا اور انہیں وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری ( I ) میجر جنرل میر حیدر علی خان ، ایڈیشنل سیکرٹری( III ) رےئر ایڈمرل تنویر فیاض اور وزارت کے جوائنٹ اورڈپٹی سیکرٹریوں نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بھی وزارت دفاع کا دورہ کیا اور اپنی وزارت کا قلم دان سنبھالا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment