اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن ( پیر ) سے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا۔ اجلاس میں ایک خاتون ایم این اے سمیت تین نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے ۔ اجلاس سے قبل ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اور حکومت و اپوزیشن پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہوں گے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں سہ پہر پانچ بجے شروع ہو گا ۔ نو منتخب رکن قومی اسمبلی فریال تالپور ، پی پی پی پی کے آفتاب شعبان میرانی ، اور جے یو آئی ( ف ) کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی مولانا عطاء الرحمان اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل بجٹ سیشن کی تفصیلات طے کرنے کے لیے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہو گا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سمیت دیگر جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ جس میں بجٹ سیشن کے حوالے سے اپنی اپنی جماعتوں کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں ہو گا
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 31, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment