International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 31, 2008
بھارتی فضائیہ نے لداخ میں ٤٣ سال پرانا ائیر بیس دوبارہ کھول دیا
جموں ۔ بھارتی ائیر فورس نے چائنہ بارڈر کے نزدیک لداخ میں اپنا پرانا ائیر بیس دوبارہ کھول دیا ہے ۔ بھارتی فورس نے جموںو کشمیر میں لداخ کے پہاڑی علاقے میں اپنا 43 سال پہلے بند کیا ائیر بیس ہفتے کے روز کھول دیا ہے ۔ یہ ائیر بیس 1962 ء میں چائنہ بھارت جنگ کے دوران بنایا گیا تھا جسے 1965 ء میں بند کردیا گیا تھا۔ ائیر فورس کا کمانڈر آف چیف باربرا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اتنی اونچائی پر ائیر بیس کا کھولنا دنیا میں بھارت کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ یہ ائیر بیس قراقرم سے 8 کلومیٹر جنوب میں چائنہ بارڈر کی طرف ہے مستقبل میں بھارتی ائیر فورس یہاں سے این 32 ٹرانسپورٹ ائیر کرافٹ کی پروازیں شروع کرنا چاہتی ہے ۔ بھارتی ائیر فورس کے ذرائع کے مطابق یہ ہماری کوششوں کا حصہ ہے کہ ہم پاک چائنہ بارڈر کے نزدیک دور دراز کے علاقوں میں اپنی ہوائی پروازوں کو بہتر بنائیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment