International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 31, 2008

آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد آئینی پیکج کا مسودہ ایم کیو ایم ، اے این پی اور جے یو آئی کے حوالے کر دیاگیا

وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کل میاں نواز شریف کو رائے ونڈ میں ملاقات کے بعد آئینی پیکج کا مسودہ دیں گے
اسلام آباد ۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی منظوری سے آئینی پیکج میں کچھ ترامیم کے بعد اس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ آئینی پیکج گزشتہ رات وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کو بھجوایا تھا آصف علی زرداری کی طرف سے منظوری اور کچھ ترامیم کے بعد وفاقی وزیر قانون نے آئینی پیکج اتحادی جماعتوں کو بھجوانے کا کام شروع کر دیا ہے ۔ وزارت قانون کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آئینی پیکج کا مسودہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان کو براہ راست نہیں دیا جا سکا کیونکہ وہ ان دنوں کراچی میں ہیں اس لئے آئینی پیکج کا مسودہ اے این پی کی مرکزی نائب صدر بشریٰ گوہر کو اسفند یار ولی کے کہنے پر فراہم کیا گیا ہے وفاقی وزیر قانون نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کو آئینی پیکج کے حوالے سے ٹیلی فون کیاہے جو ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں مولانا فضل الرحمن نے وفاقی وزیر سے کہاکہ آئینی پیکج کی تیاری جمہوریت کی عظیم فتح ہے مولانا فضل الرحمن کے کہنے پر آئینی پیکج کا مسودہ ان کے نمائندے مفتی ابرار کے سپرد کر دیا گیا ہے ایم کیو ایم کے ایک نمائندے نے بھی آئینی پیکج کے مسودے کی کاپی وصول کر لی ہے جو لندن میں الطاف حسین کو بھیجی جائے گی وفاقی وزیر قانون نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف سے مشاور ت کے بعد آج اتوار کو لاہور جائیں گے اور آئینی پیکج کا مسودہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے سپرد کریں گے ۔ وفاقی وزیر قانون اور میاں نواز شریف کی ملاقات کل دس بجے لاہور رائے ونڈ میں ہو گی ۔ آئینی پیکج پر یہ بات واضح طور پر درج ہے کہ اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کی جائے گی۔

No comments: