International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 31, 2008
سوات ۔دہشت گردی اور تشدد ، دو سالوں میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہوئے ‘ اربوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچا
سوات ۔ تقریباً دو سال سے جاری انتہا پسندی اور تشدد کے نتیجے میں اگر ایک طرف سینکڑوں لوگ ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اور اربوں روپے مالی املاک کو نقصان پہنچا ہے تو دوسری طرف اِس کے نتیجے میں سیاحت کے شعبے کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔ حاجی زاہد خان، صدر، ہوٹل ایسو سی ایشن سوات نے بتایا کہ صرف ہوٹل کے شعبے سے وابستہ نہ صرف 40ہزار کے لگ بھگ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، بلکہ تشدد اور دہشت گردی کے نتیجے میں سوات کی سیاحت سے وابستہ شعبوں کو گذشتہ سال تین ارب روپے سے زیادہ کانقصان ہوا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ گذشتہ دِنوں صوبہ سرحد حکومت اور مولانا فضل اللہ کی قیادت میں مبینہ طالبان جنگ جوؤں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد سیاحت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔ ہوٹل ایسو سی ایشن سوات کے سیکریٹری حاجی دْعا خان نے وائس آف امریکہ کوبتایا کہ ’لوگ ابھی تک خوف زدہ ہیں۔ لوگوں کی دِلوں میں وہ پرانا والا خوف بیٹھا ہوا ۔ خیال رہے کہ صوبائی حکومت اور مبینہ طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں ماضی کے بنسبت سوات بھر میں گذشتہ چند دِنوں سے حالات پْرسکون ہیں اور دہشت گردی سے متاثر ہونے والے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے آپ کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment