٭۔ ۔ ۔ آصف زرداری عوامی مینڈیٹ کے الٹ چل رہے ہیں ، وہ اپنی ذات کو بچانے کیلئے عدلیہ کو کسی صورت بحال نہیں ہونے دیں گے۔
لاہور ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کے دن گنے جاچکے ہیں اور وہ ایوان صدر میں زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتے۔ آصف علی زرداری امریکہ کے غلام بن چکے ہیں۔ اب میاں محمد نوازشریف کو کوئی واضح سٹینڈ لینا چاہئے۔ وہ آج سگریٹ نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو الیکشن میں جو مینڈیٹ دیا ہے آصف علی زرداری اس کے الٹ چل رہے ہیں۔ وہ عدلیہ کے معزول ججوں کو بحال نہیں کررہے بلکہ صدر پرویز مشرف کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ صدر پرویز مشرف کو تحفظ دے رہا ہے اور آصف علی زرداری نے بھی امریکہ کی غلامی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کرپشن کی ہے ۔ اب وہ اپنی ذات کو بچانے کیلئے عدلیہ کو کسی صورت آزاد نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنا رکھا ہے جبکہ اختیارات سارے کے سارے آصف علی زرداری کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف 18فروری کو الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کی اے پی ڈی ایم کی بات مان لیتے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ میاں نوازشریف کو بھی اب واضح موقف اپنا لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے یہ مذاق زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ اے پی ڈی ایم ملک کی موجودہ صورتحال پر جلد قومی کانفرنس بلائے گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

No comments:
Post a Comment