International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 31, 2008
امریکہ کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے دور رکھا جائے، عبدالرشید ترابی
اسلام آباد ۔ جماعت اسلامی آزاد کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ملک میں بحران خانہ جنگی اور مہنگائی کا طوفان امریکہ کی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے ہو رہا ہے،آزاد خارجہ پالیسی بناکر امریکہ کو اپنے جگہ پر نہیں رکھاجاتاتو اس وقت تک بحران ختم نہیں ہو گا،انھوں نے کہا کہ سخاکوٹ میں ہماری گاڑی پر فائرنگ سے وہاں کے حالات کی سنگینی کا پتہ دیتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مڈل ایسٹ اسٹڈی سنٹر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ غزہ میں 15لاکھ فلسطینیوں کو معاشی ناکہ بندی کے نام پر اسرائیل اور امریکہ قتل کرنا چاہتے ہیں،روزانہ فلسطینی بچے دودھ نہ ہونے کی وجہ سے اور ہسپتالوں میں ادویات اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہید ہورہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سعودی عر ب کا کردار تنارعات کے حل کے حوالے سے شاندار رہا ہے ،سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ اپنے تیل کی پیداوار میں سے کچھ حصہ اپنے بھائیوں کی جان بچانے کے لیے فلسطینیوں کو فراہم کریں،انھوں نے کہاکہ امریکہ نہیں چاہتاکہ فلسطین کا مسئلہ حل ہو ایسے میں او آئی سی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،متاثرین زلزلہ کی بحالی اوربے روزگاری کے خاتمے کے لیے انھوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو ڈیڈ لائن دے رکھی ہے اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے توہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment