نمبر1۔مادھوری ڈکشٹ نے اپنی اکتالیسویں سالگرہ ممبئی میں خاموشی سے منائی
لاہور(اے پی ایس)۔۔۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے گزشتہ روزاپنی اکتالیسویں سالگرہ ممبئی میں اپنے گھر پر خاموشی سے منائی۔ان کے سیکرٹری راکیش ناتھ کے مطابق اس دن کو منانے کیلئے کسی رسمی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا۔مادھوری جو آج کل امریکی ریاست ڈینور میں اپنے شوہر سری رام نینے کے ساتھ رہائش پذیر ہیں ،پچھلے دنوں ’پدما شری ایوارڈ‘وصول کرنے کیلئے ہندوستان آئی ہیں۔حکومت ہندوستان ہر سال شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات کو ان کی بہترین کارکردگی پر’پدما شری ایوارڈ‘ نوازتی ہے۔مادھوری کو یہ ایوارڈ ان کی گزشتہ دو دہائیوں میں بھارتی سینما کی خدمات کے صلے میں دیا جا رہا ہے ۔مادھوری نے اپنے کیرئیر میں تیزاب ،رام لکھن،کھل نائیک،بیٹا،دل،ساجن، دل تو پاگل ہے اور دیوداس جیسی درجنوں کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔مادھوری ڈکشٹ نے شادی کے بعد فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔حال ہی میں انہوں نے دوبارہ بالی وڈ میں قدم رکھا۔ ان کی نئی فلم’آجا نچ لے‘باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کر سکی لیکن اس کے باوجود فلم میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پرانہیں اس سال فلم فئیر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے لئے نامزد کیاگیا
۔نمبر2۔بھارت کا سونی انٹرٹینمنٹ چینل اپنے ناظرین کے لئے ایک رئیلیٹی شو ’دس کا دم‘پیش کریگا
لاہور(اے پی ایس)۔۔۔ بھارت کا سونی انٹرٹینمنٹ چینل اپنے ناظرین کے لئے ایک رئیلیٹی شو ’دس کا دم‘پیش کر رہا ہے جس کی میزبانی بالی وڈ کے سپر اسٹارسلمان خان کریں گے ۔اس شوکے ٹائٹل گانے کا ویڈیو بنایا جا چکا ہے اور اسے بہت جلدسونی انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کیا جائے گا۔ گانے کو سلمان خان کے پسندیدہ میوزک ڈائریکٹرز’ساجد، واجد‘ نے بنایا ہے۔ اس سے پہلے سلما ن ان دونوں کے ساتھ فلم ’مجھ سے شادی کروگی“اور’پارٹنر‘ میں کام کر چکے ہیں۔ گانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ساجد نے بتایا کہ اس گانے کو واجد نے گایا ہے اوراس گانے کے بول جلیس شہروانی نے ترتیب دیئے ہیں۔اس شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے واجد نے بتایا کہ سلمان اس شو میں ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس شو کی چار قسطیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں اوراس شوکو چھ جون سے جمعے اور ہفتے کے روز رات نو سے دس بجے کے درمیان سونی انٹرٹینمنٹ چینل پرنشر کیا جائے گا
۔نمبر3۔زنبیرسے بہت جلد شادی کرونگی ، تمام افواہیں جھوٹی ہیں،دیپیکا
لاہور(اے پی ایس)۔۔۔ گزشتہ روز رنبیر اور دیپیکا کے جھگڑوں اور علیحدگی کی افواہوں نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ کیا واقعی رنیر اور دیپیکا کی جوڑی ٹوٹ جائے گی۔ مگر اس سے پہلے کہ لوگ ان افواہوں کو سچ مانتے دیپیکا نے اپنے بیان میں ان افواہوں کی تردید کی اور صاف صاف کہہ دیا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ اور رنبیر ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ لے چکے ہیں اور بہت جلد رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے۔ دیپیکا کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال نومبر میں رنبیر نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے بہ خوشی قبول کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں اور اس قسم کی خبریں ان کے رشتے پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔دیپیکا کا کہنا ہے کہ وہ اور رنبیر بہت جلد شادی کریں گے اور ان دونوں کے اس فیصلے سے نہ صرف وہ دونوں بلکہ ان کے گھر والے بھی مطمئن اور خوش ہیں
۔نمبر4۔عامر خان کااپنے کتے کا نام شاہ رخ رکھنے کے بعد انڈسٹری میں نئی بحث نے جنم لے لیا
لاہور(اے پی ایس)۔۔۔ بالی وڈ میں عامر خان کااپنے کتے کا نام شاہ رخ رکھنے کے بعد انڈسٹری میں نئی بحث نے جنم لے لیا ہے تاہم عامر خان کے اس اقدام سے کنگ خان نا خوش ہیں۔ شاہ رخ خان کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ عامر خان کا اپنے کتے نام کا شاہ رخ رکھنے پر شاہ رخ خان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔کنگ خان بظاہر عوام کے سامنے اس چیز کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل تک لوگ مشہور شخصیات سے متاثر ہو کر ان کے ناموں پر اپنے بچوں کے نام رکھ کر خوشی محسوس کیا کرتے تھے تاہم ایک مشہور شخصیت کی جانب سے اس نوعیت کے واقعے کی ابتداءایک نیا رواج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ کسی کی نقل نہیں کریں گے جو کہ مناسب نہیں ہے کنگ خان آج کل انڈین پریمئر لیگ کے سلسلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ مصروف ہیں۔بالی وڈ میں عامرخان اس سے قبل خود کو نمبر ون اداکار قرار دے چکے ہیں جس پر شاہ رخ خان ما سوائے مسکراہٹ کے کچھ نہ کر سکے تاہم عامر خان کی جانب سے اپنے کتے کا نام شاہ رخ رکھنا ایک نئی سرد جنگ کو ہوا دینا ہے جس پر شاہ رخ خان کیلئے بہتر یہ کہ وہ اس معاملے کو نظر انداز کر دیں اور کسی قسم کی توجہ نہ دیں۔ دوسری طرف اس پر پاکستان میں بھی اس بحث جاری ہے
۔نمبر5۔خصوصی افراد کیلئے میوزیکل پروگرام کا انعقاد
لاہور(اے پی ایس)۔۔۔ لاہور میں خصوصی افراد کے لئے ایک میوزیکل پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔بحالی معذوران کی تنظیم وائس کے اہتمام یہ سالانہ میوزیکل پروگرام الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد کیا گیا ،جس میں معروف گلوکاروں نے اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کیا ،عارف لوہار کی پر فارمنس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی ۔گلوکارہ نغمانہ جعفری نے بھی اپنے معروف گیت سنائے ،پروگرام میں معذور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے لوگوں سے زبر دست داد وصول کی ۔اس موقع پر الحمرا ہال شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا
۔نمبر6۔فلم” بلو باربر “میرے معیار کے مطابق نہیں ،امیشا پٹیل
لاہور(اے پی ایس)۔۔۔ ”کہو نہ پیار ہے“ سے بالی وڈ میں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ امیشا پٹیل نے پریا درشن کی فلم ”بلو باربر“ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے ۔فلم بلو باربر ملیا لم فلم” کتھا پرایمبول “کا ریمیک ہے جس میں کنگ خان کے دوست کا کردار عرفان خان ادا کررہے ہیں اور اس فلم کی کہانی ایک منکسر المزاج حجام اور اس کے دوست کے گرد گھومتی ہے جبکہ فلم میں حجام کا کردار عرفان خان اور ان کے دوست کا کردار شاہ رخ خان ادا کررہے ہیں اور امیشا پٹیل عرفان خان کی بیوی کا کردار ادا کررہی تھیں لیکن اب انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے ۔امیشا کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی دوستوں کے گرد گھومتی ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ فلم میں ان کا کردار صلاحیتوں کے مطابق نہیں ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے ۔فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ امیشا نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار ادتیا چوپڑا کے کہنے پر کیا ہے کیونکہ وہ اپنے مستقبل کو صحیح سمت میں آگے بڑھانا چاہتی ہیں اور خواہشمند ہیں کہ اس سے ان کے مستقبل کے منصوبے اثر انداز نہ ہوں ۔تاہم امیشا نے یش راج فلمز سے تین فلموں میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس میں سے ایک فلم میں وہ کنگ خان کے مد مقابل بھی کام کریں گی
۔نمبر7۔روم ماسٹرز : ماریا شراپوا اور یلینا یانکوچ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
اسلام آباد(اے پی ایس)۔۔۔ روس کی ماریاشراپوا اور یلینا یانکووچ اٹلی میں جاری روم ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔روم میں جاری ٹورنامنٹ میں سربیا کی یلینا یانکووچ نے امریکا کی وینس ولیمز کو 7-5 ، 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی لی ہے۔ ایک اور میچ میں روس کیAnna Chakvetadze نے بلغاریہ کی Tsvetana Pironkovaکو 2-6 ، 6-3 اور 1-6 سے ہرایا ۔ امریکا کی وینس ولیمز انجری کے بعد میچ سے دستبردار ہوگئیں ۔روس کی ماریہ شراپوا نے Patty Schnyder کو7-6 ، 5-7 اور 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے
۔نمبر8۔ہیمبرگ ماسٹرز:رافیل نڈال اور اینڈریاس سیپی فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد(اے پی ایس)۔۔۔ رافیل نڈال اور اینڈریاس سیپی ہیمبرگ ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ہیمبرگ میں جاری ٹورنامنت میں ان سیڈڈ اٹلی کے اینڈر یا س سیپی نے جرمنی کے نکولس کیفر کو 3-6 ، 7-5 ، اور 5-7 سے شکست دے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے کارلوس مویا کو 1-6 اور 3-6 سے مات دی ۔ اس سے پہلے کھیلے گئے کواٹر فائنلز میں ورلڈ نمبر ون راجر فیڈرر نے اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو کو اسٹریٹ گیمز میں باآسانی شکست دے دی۔ فیڈرر کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا ۔دوسرے کوارٹر فائنل میں سربیا کے نووک ڈوکووچ نے اسپین کے البرٹ مونٹانس کو چھ دو اور چھ تین سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔نمبر9۔روپے کی قدر میں مصنوعی کمی کرنے والوں کیخلاف منصوبہ بندی
کراچی (اے پی ایس)۔۔۔ وفاقی وزارتِ خزانہ،اسٹیٹ
بینک کے ساتھ مل کر ایسی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس سے روپے کی قدر میں مصنوعی کمی کرنے والے عناصر کو نقصان ہوگا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے صحافےوں کو بتایاکہ روپے کی قدر مستحکم کرکے اسے ڈالر کے مقابلے میں65 روپے پر لانے کے لیے وزارت خزانہ اوراسٹیٹ بینک مل کر منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں نیشنل بینک کو یورو اور پاو¿نڈ خریدنے کے لیے خصوصی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ، روپے کی قدر میں کمی لانے والے عناصر کے خلاف ضرورت پڑنے پرکارروائی بھی کرے گی۔
نمبر10۔کراچی اسٹاک ایکسچینج: سی ایف ایس سرمایہ کاری میں2 ارب کی کمی
کراچی(اے پی ایس)۔۔۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سی ایف ایس سرمایہ کاری میں اس ہفتے دو ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔کے ایس ای کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے سی ایف ایس سرمایہ کاری کی مالیت 52 ارب پچاس کروڑ روپے رہی جو گزشتہ ہفتے54 ارب روپے کی سطح پر تھی ۔ اس ہفتے سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث سی ایف ایس سرمایہ کاری پر شرح سود میں 49 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 11 اعشاریہ 56 فیصد رہی ۔ مستقبل کے سودوں میں سی ایف ایس فنائنسنگ کی مالیت 24 ارب نوے کروڑ روپے رہی اور اس میں دو بیسس پوائنٹس کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 17, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment