سیالکوٹ ۔ پی پی١٢٤ کے ریٹرننگ آفیسر صبح صادق خان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف داخل کرائے گئے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی کو منظور کرلیا ۔ کاغذات کی منظوری کا علم ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ضلع کچہری میں منوں مٹھائی تقسیم کی ۔ پی پی 124 سے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری ذوالفقار عل گھمن نے اپنے اعتراضات میں الزام عائد کیا تھا کہ میاں محمد شہباز شریف نے عدالتی فیصلہ کے بعد ججوں کو پریس کانفرنس میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ میاں شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کوائف بھی درست نہ ہیں تاہم وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ریٹرننگ آفیسر صبح صادق خان نے ان اعتراضات کو مسترد کرکے میاں محمد شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment