International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 17, 2008

معزول ججوں کی بحالی کیلئے تحریک انصاف کی کار ریلی ۔ ججوں کی بحالی کیلئے شدید نعرے بازی

اسلام آباد ۔ ججز کی بحالی کیلئے ہفتہ کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام پارٹی سیکرٹریٹ سے کار ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں بڑی تعداد میں طلباء ، خواتین اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔ بچے بھی ریلی میں شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر ججز کی بحالی کے نعرے درج تھے۔ ایک بچے کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر تحریر تھا خدا را انصاف کی فراہمی کیلئے ججز کو بحال کردیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل سیکرٹریٹ سے نکالی گئی کار ریلی نے بلیو ایریا ، پریس کلب اسلام آباد ، آبپارہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری اویس خالد نے ریلی کی قیادت کی۔ شرکاء ریلی نے اپنی گاڑیوں پر تحریک انصاف کے جھنڈے اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی تصویریں لگا رکھی تھی

No comments: