International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 17, 2008

گجرات کی خبریں






گجرات(مرزا ےوسف) ینگ جرنلسٹس فورم ضلع گجرات کے چئیر مین بابر بیگ نے فورم کا اہم اجلاس آج 18مئی بروز اتوار سپہر4بجے مرکزی رابطہ دفتر منیر پلازہ میں طلب کیا ہے جس میں تنطیم کے اہم امور کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور ختمی عہدےداروں کا اعلان کیا جائے گا اجلاس کی صدارت صدرناصر محمود چوہدری کرینگے تمام ممبران سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(عامربےگ مرزا)رےلوے کر کٹ کلب کے جنرل سےکرٹری مہر نعےم اسحاق نے دوست محمد چوہان سمر لےگ کر کٹ ٹورنامنٹ کے کامےاب انعقاد پر ڈی سی اے کے عہدے داران کو اپنی رہائش گاہ پرخصوصی ڈنر پارٹی دی پارٹی مےں ڈی سی اے کے صدر چوہدری منورحےات وڑائچ ،اسلام آباد رےجن کے جنرل سےکرٹری چوہدری مقصود گوندل ڈی سی اے کے سےنئر نائب صدر شوکت پروےز نائب صدور خالد بٹ ، ساجدعلی وڑائچ ،فنانس سےکرٹری رانا عشرت علی جنرل سےکرٹری محمد افتخار احمد وائس چےئرمےن محمد آصف امتےاز ، چوہدری آصف نواز قانونی مشےر مکتوب بٹ ، رانا شاہد ، احتشام دوست جائنٹ سےکرٹری اور دوسرے عہدے داران نے شرکت کی مےزبانی کے فرائض مہر نعےم اسحاق ، مہر ثاقب اسحاق اور ظہےر نے انجام دئےے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(مرزا ےوسف)اے اےس آئی ساجد بھٹی کو پولےس تھانہ لاری اڈا سے تبدےل کر کے پولےس چوکی غازی چک مےں چوکی انچارج تعےنات کر دےا گےا ہے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج لےے کر کا م شروع کر دےا ہے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(ضےاءسےد)ڈی پی او گجرات محمد افضل ورک کی پرےس کانفرنس کے بعد صحافےوں نے تھا نہ اے ڈوےثرن کے سب انسپکٹر امانت علی ، چوکی ماڈل ٹائون کے کا نسٹےبل علی افضل شاہ عرف راحےل شاہ اور چوکی انچارج شاہےن چوکی صفدر قرےشی کے خلاف شکاےات کے انبار لگا دئےے ڈی پی او نے صحافےوں کو تحقےقات کی ےقےن دہانی کر وائی صحافےوں نے گجرات پولےس کے نازےبا روےہ سے آگاہ کےا ڈی پی او صحافےوں کی درخواست پر جعلی پرےس کی نمبر پلےٹےں اتارنے کا حکم دے دےا


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(جواد صدےق گجر)ڈی پی او گجرات محمد افضل ورک نے بتاےا کہ گذشتہ پانچ ماہ کے دوران گجرات پولےس نے 574اشتہاری مجرمان ، 311عدالتی مفرور ، 17بڑے جرائم پےشہ گروہ گرفتار کےے اور ان سے 1,34,75540روپے کا سامان برآمد کےا جوکہ گجرات پولےس کی اہم کر کاردگی ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(عامربےگ مرزا)ڈسٹرکٹ کر کٹ اےسوسی اےشن کا تعزےتی اجلاس زےر صدارت چوہدری منورحےات وڑائچ صدر ڈی سی اے چوہدری ظہور الہٰی سٹےڈےم مےں منعقد ہوا اجلاس مےں فےصل کر کٹ کلب کے کھلاڑی عاصم اقبال بٹ کے والد کی وفات پر تعزےت کی گئی اور انکے لئے دعائے مغفرت کی گئی اجلاس مےں چوہدری مقصود اسلم گوندل ، شوکت پروےز ، ساجد وڑائچ ، خالد بٹ ، افتخار احمد ، رانا عشرت علی ، احتشام دوست ، شےخ شفےق احمد ، آصف امتےاز ، محمد آصف نواز ، مہر نعےم اسحاق ، عاشق حسےن ، غلام قادر قادری ، محمد ارشد اچھی ، شاہد عرف شدی ، صاحبز ادہ مقصود الحق ، ڈاکٹر شےراز الحق ، گل پروےز بٹ اور دےگر کلبوں کے کھلاڑےوں نے کثےر تعداد مےں شرکت کی


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(جواد صدےق گجر)صحافی مرزا ےوسف کے خالو کی وفات پر متعدد خاتون رہنمائوں نے اظہار تعزےت کےا ، اظہار تعزےت کر نے والوں مےں سابق اےم پی اے صفےہ جاوےد چوہدری ، سائرہ امےتاز سےد ، مسرت اعجاز، پروےن عزےز اور دےگر شامل ہےں


۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(عامربےگ مرز ا+ضےاءسےد )گجرات پولےس مےں بد عنوا ن اور راشی پولےس افسران وملا زمےن کو کسی بھی صورت بر داشت نہےں کےا جائے گا ان خےالا ت کا اظہار ڈی پی او گجرات محمد افضل ورک نے پولےس لا ئن گجرات مےں پر ہجوم پرےس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کےا انہوں نے کہاکہ بد عنوان پولےس افسران جرائم پےشہ افراد سے بھی بد تر ہےں محکمہ پولےس کو اےسے لو گوں سے پاک کےا جائے گا مےرٹ مےری اولےن ترجےح ہے ہر مقدمہ کی تفتےش مےرٹ پر کی جائے گئی اور کوئی بھی جھوٹا مقدمہ درج نہےں کےا جائے گا پولےس افسران جان لےں کے وہ عوام کے خادم ہےں اور وہ سائل کے ساتھ حسن سلوک سے پےش آئے گجرات پولےس آر پی او ذوالفقار چےمہ کی ہداےت پر منشےات فروشوں اور قمار بازی کے اڈوں کو ختم کر نے اور جڑ سے اکھاڑ پھےنکنے کا ارادہ رکہتی ہے جرائم پےشہ افراد سے کسی بھی قسم کی رعاےت نہےں کی جاسکتی عوام جرائم کے خاتمہ کے لےے گجرات پولےس سے تعاون کرےں اور شکاےات کے سلسلہ مےں مجھ سے رابطہ کرسکتے ہےں ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(مرزا ےوسف+عامربےگ مرزا)پاکستان مسلم لےگ شعبہ خواتےن پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی اور رکن صوبائی اسمبلی خدےجہ عمر نے کہاہے کہ وزےر اعلیٰ ہائوس عوامی فلاح وبہبود کی بجائے ہائوس ٹرےڈنگ اور اراکےن اسمبلی کی خرےد و فروخت کا سنڈے بازار بن کر رہ گےا ہے مسلم لےگ پنجا ب کے فارورڈبلاک مےں شامل اراکےن کی مدد اور ان کے ذاتی کاموں کے لئے وزےر اعلیٰ کے پی اےس ڈاکٹر توقےر شاہ کی ڈےوٹی لگائی گئی ہے جو فارورڈبلاک مےں شامل اراکےن کی دےکھ بھال کر رہے ہےں اور فارورڈ بلاک کو توسےع دےنے کی غےر قانونی سرگرمےوں مےںملوث ہےں شاہانہ فاروقی نے کہاکہ صوبہ پنجاب اسی لئے انتظامی بدحالی کا شکار ہوکر رہ گےا ہے کہ پنجاب کی ڈی حکومت کا رےموٹ کنٹرول رائے ونڈ مےں پڑاہے اور پنجا ب کے عوام جو پاکستان بھر کے عوام کو آٹا اور خوراک فخر سے دےا کر تے تھے آج خود روٹی کے نوالے کو ترس رہے ہےں ۔ خدےجہ عمر فاروقی نے کہاکہ فارورڈبلاک مےں شامل اراکےن اسمبلی دنےا کے ساتھ ساتھ اپنی عاقبت خراب نہ کرےں اور واپس اپنی جماعت کے ساتھ کام کرےں عوام اور تارےخ وفا دارےاں بدلنے والوں کو اچھے لفظوں سے ےاد نہےں کر تی انہوں نے کہاکہ ن لےگ کی لےڈ ر شپ محاذ آرائی اور افراتفری کی سےاست پر ےقےن رکھتی ہے ےہی وجہ ہے ہر دن کا آغاز کسی نئے سےاسی جھگڑے سے ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

No comments: