International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 17, 2008

عوامی نیشنل پارٹی نے ججوں کی بحالی کیلئے وکلاء تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا



پشاور۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے ججوں کی بحالی کیلئے وکلاء تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پشاور میں اے این پی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ عدلیہ آزاد اور معزول ججز بحال ہونے چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے امن مذاکرات میں اے این پی کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قبائلی علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ دیگر قوتوں کو مذاکرات میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں قیام امن کیلئے کابل کے لویہ جرگہ کے اعلامیہ پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کالا باغ ڈیم متنازع ایشو ہے اور اس ڈیم کو کوئی بھی نہیں بنا سکتا۔ اے این پی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سرحد علی حیدر خان ہوتی اور صوبائی وزراء نے خصوصی شرکت کی۔

No comments: