اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت وکلاء سے کوئی تصادم نہیں چاہتی نہ وکلاء کے لانگ مارچ میں حکومت کوئی رکاوٹ پیدا کرے گی یہ وکلاء کا جمہوری حق ہے ججز کی بحالی کے معاملے میں حکومت بھی اہم فریق ہے حکومت اس پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ججز کی بحالی کیلئے وکلاء کی جانب سے دس جون سے لانگ مارچ کے اعلان پر اپنے رد عمل میں شیری رحمان نے کہاکہ وکلاء اگر لانگ مارچ کرتے ہیں تو ظاہر ہے اس کا حکومت پر دباؤ پڑے گا حکومت پر دباؤ ڈالنا لانگ مارچ کرنا وکلاء کا جمہوری حق ہے لانگ مارچ میں حکومت کوئی قدغن نہیں ڈالے گی انہوں نے کہاکہ ججز کی بحالی کا حل تلاش کر لیاجائے گا وفاقی وزیر قانون و انصاف اس بارے میں واضح بیان دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء معاشرے کا اہم حصہ ہیں جمہوری حکومت کو کام کرنے کیلئے وقت چاہیے لانگ مارچ بھی احتجاج ریکارڈ کرانے کا ایک ذریعہ ہے تاہم حکومت تصادم کی راہ ہموار نہیں کرے گی ظاہر ہے حکومت بجٹ پر توجہ دے رہی ہے حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے اس موقع پر کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو یہ غلط ہے سیکیورٹی کے حوالے سے سوال کے جواب میں شیری رحمان نے کہا کہ ظاہر ہے اس حوالے سے وفاقی کابینہ فیصلے کرتی ہے حکومت وکلاء سے تصادم نہیں چاہتی امید ہے کسی اور کی طرف سے بھی ایسا نہیں ہوگا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 17, 2008
وکلاء سے تصادم نہیں چاہتے ، لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے ، شیری رحمن
اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت وکلاء سے کوئی تصادم نہیں چاہتی نہ وکلاء کے لانگ مارچ میں حکومت کوئی رکاوٹ پیدا کرے گی یہ وکلاء کا جمہوری حق ہے ججز کی بحالی کے معاملے میں حکومت بھی اہم فریق ہے حکومت اس پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ججز کی بحالی کیلئے وکلاء کی جانب سے دس جون سے لانگ مارچ کے اعلان پر اپنے رد عمل میں شیری رحمان نے کہاکہ وکلاء اگر لانگ مارچ کرتے ہیں تو ظاہر ہے اس کا حکومت پر دباؤ پڑے گا حکومت پر دباؤ ڈالنا لانگ مارچ کرنا وکلاء کا جمہوری حق ہے لانگ مارچ میں حکومت کوئی قدغن نہیں ڈالے گی انہوں نے کہاکہ ججز کی بحالی کا حل تلاش کر لیاجائے گا وفاقی وزیر قانون و انصاف اس بارے میں واضح بیان دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء معاشرے کا اہم حصہ ہیں جمہوری حکومت کو کام کرنے کیلئے وقت چاہیے لانگ مارچ بھی احتجاج ریکارڈ کرانے کا ایک ذریعہ ہے تاہم حکومت تصادم کی راہ ہموار نہیں کرے گی ظاہر ہے حکومت بجٹ پر توجہ دے رہی ہے حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے اس موقع پر کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو یہ غلط ہے سیکیورٹی کے حوالے سے سوال کے جواب میں شیری رحمان نے کہا کہ ظاہر ہے اس حوالے سے وفاقی کابینہ فیصلے کرتی ہے حکومت وکلاء سے تصادم نہیں چاہتی امید ہے کسی اور کی طرف سے بھی ایسا نہیں ہوگا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment