International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 17, 2008
امریکانے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی مشروط پیش کش کر دی
سری نگر ۔امریکا نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی مشروط پیش کش کی ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لئے مدد دینے کو تیارہیںتاہم اس کے لئے لازمی ہے کہ دونوں ملک امریکا سے مدد طلب کریں ۔یہ بات مقبوضہ کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک وفد نے کہی ۔مقامی اخبار کے مطابق امریکی وفدنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں اور مسئلہ کشمیر ،پاک بھارت مذاکرات اور ریاست کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے فرسٹ سیکریٹری ڈیلن اور جوائنٹ سیکریٹری مسٹر کلیش جاہ نے میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات کی ہے اور ان سے مسئلہ کشمیر سے متعلق امور پر بات چیت کی ہے ۔انھوں نے مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکراتی عمل میں ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment