International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 17, 2008
پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے سٹرٹیجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے، امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، دہشت
اسلام آباد ۔ 17 مئی: وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے سٹرٹیجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے جو خطہ اور پوری دنیا میں امن، سلامتی اور تعاون کو یقینی بنانے میں پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پاکستان میں امریکہ کی سفیر این پیٹرسن سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔
افغانستان میں پاکستان کے سفیر طارق عزیزالدین کو 3 ماہ بعد بازیاب کر لیا گیادفتر خارجہ کی محفوظ بازیابی کی تصدیق
اسلام آباد ۔ 17 مئی: افغانستان میں پاکستان کے سفیر طارق عزیزالدین کو 3 ماہ بعد بازیاب کر لیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کی محفوظ بازیابی کی تصدیق کر دی ۔ طارق عزیزالدین 11 فروری کو اپنے ڈرائیور اورگارڈ کے ہمراہ کابل جارہے تھے کہ اخیر ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب واقعہ علاقے میں لاپتہ ہوگئے۔
گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی اہلیہ کے ہمراہ نوڈیرو آمد، ذ
گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی اہلیہ کے ہمراہ نوڈیرو آمد، ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر حاضری و فاتحہ خوانی
نوڈیرو ۔ 17 مئی: گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے ہفتہ کو یہاں سابق وزیر اعظم اور پپیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظر بھٹو شہید ا ور بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی اس موقع پر گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم آمنہ تاثیر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
اعلیٰ عدلیہ کے معزول ججوں کی بحالی کے حوالہ سے حکومتی اقدامات پر ہی مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے آئندہ تعلقات کا انحصار ہے، انتظامی حکم کے ذریعے برطرف ججوں کو آئینی ترمیم کی بجائے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ہی بحال کیا جانا چاہئے، دونوں جماعتوں کے قائدین نے اتحاد کی مشکلات کو سنجیدگی سے نہ لیا تو اس سے نقصان پہنچے گا، مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اتحاد کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے گورنر کی تقرری پر مشاورت نہیں کی، صرف اطلاع دی ۔ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کاانٹرویو
اسلام آباد ۔ 17 مئی: مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے معزول ججوں کی بحالی کے حوالہ سے حکومتی اقدامات پر ہی مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے آئندہ تعلقات کا انحصار ہے، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو ایک انتظامی حکم کے ذریعے برطرف کیا گیا، اب انہیں آئینی ترمیم کی بجائے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ہی بحال کیا جانا چاہئے، دونوں جماعتوں کے قائدین نے اگر اتحاد کی ابتدائی مشکلات کو سنجیدگی سے حل نہ کیا تو اس سے ملک کے مفادات کو نقصان پہنچے گا، مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اتحاد کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے گورنر کی تقرری پر مشاورت نہیں کی، صرف اطلاع دی ہے۔
مسلم لیگ (ن) مصلحتوں کی زنجیر میں نہیں جکڑی ہوئی، پنجاب حکومت عوام کے دیئے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق عوامی خدمت اور آئین کی بالادستی کا مشن جاری رکھے گیوزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ کی وفود اور پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی عہدیداروں سے گفتگو
ڈیرہ غازی خان ۔17مئی: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مصلحتوں کی زنجیر میں جکڑی ہوئی نہیں اور پنجاب حکومت عوام کے دیئے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق عوامی خدمت اور آئین کی بالادستی کا مشن جاری رکھے گی۔ وہ ہفتہ کو یہاں ڈیرہ غازی خان میں بستی ہوتانی، سرکٹ ہاﺅس اور رکن قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم کی رہائش گاہ پر مختلف وفود اور پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔
ملک کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے پاک فضائیہ کو تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائینگےپاکستان پرامن ملک ہے، ہتھیاروں کی دوڑ پر یقین نہیں رکھتےوزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر خطاب
اسلام آباد ۔ 17 مئی: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت پاک فضائیہ کو جدید بنانے اور اسے ہر وقت تیاری کی حالت میں رکھنے کیلئے پاک فضائیہ کو تمام ضروری وسائل کی فراہمی کے ذریعے ملک کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کا سلسلہ شروع جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں ایئر ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اتحاد صرف الفاظ کی حد تک تھا، قومی مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ہمیں رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت
کوئٹہ ۔17مئی: جمعیت علماءاسلام کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قومی مفاہمت ملک کے مفاد میں ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے قومی مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کوکوئٹہ پہنچنے پر ائیر پورٹ پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment