اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قدرتی گیس کی قیمت میں اکتیس اور سی این جی کی قیمتوں میں تینتیس فیصد اضافہ کر دیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہو گا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئی پی پیز اور ماہانہ دو سو کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب بھی صارفین کو پینتیس ارب بیس کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عام تندور کو کمرشل کٹیگری سے نکال کر گھریلو صارف میں شامل کیا گیا ہے جس سے ان کے بلوں میں بچت ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ سی این جی کی قیمت میں تیرہ روپے فی کلو اضافہ ہو گا۔ وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ حکومت نے آئل کمپنیوں کے دو سو چھیاسی ارب روپے کے واجبات اور بنکوں کا اکیاون ارب روپے کا قرضہ بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, June 30, 2008
قدرتی گیس کے نرخوں میں 31 فیصداضافہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قدرتی گیس کی قیمت میں اکتیس اور سی این جی کی قیمتوں میں تینتیس فیصد اضافہ کر دیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہو گا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئی پی پیز اور ماہانہ دو سو کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب بھی صارفین کو پینتیس ارب بیس کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عام تندور کو کمرشل کٹیگری سے نکال کر گھریلو صارف میں شامل کیا گیا ہے جس سے ان کے بلوں میں بچت ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ سی این جی کی قیمت میں تیرہ روپے فی کلو اضافہ ہو گا۔ وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ حکومت نے آئل کمپنیوں کے دو سو چھیاسی ارب روپے کے واجبات اور بنکوں کا اکیاون ارب روپے کا قرضہ بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment