International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, June 30, 2008

باڑہ میں امر بالمعروف کے مرکز پر میزائل حملہ، آٹھ افراد ہلاک ، چھ زخمی



لنڈی کوتل۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مذہبی تنظیم امر بالمعروف کے مرکز پر میزائل گرنے سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے ،نامعلوم جگہ سے فائرہونے والے میزائل نے دو منزلہ عمارت کو زمین بوس کر دیا ،زخمیوں کو پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں واقع برقمبر خیل میں علی الصبح مذہبی تنظیم امر بالمعروف کے مرکز پر نامعلوم جگہ سے فائر کیاگیا ایک میزائل لگنے سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ چھ شدید زخمی ہو گئے ۔آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ بتائی جا رہی ہے ۔زخمیوں کو پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہلاک ہونے والوں کا تعلق امر بالمعروف کے رضا کاروں سے بتایا جا رہا ہے تاہم بعض ذرائع کے مطابق اس عمارت میں امر بالمعروف کی نجی جیل تھی اور مرنے والوں میں زیادہ تعداد قیدیوں کی تھی میزائل کا حملہ اتنا شدید تھا کہ دو منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بری طرح مسخ ہو چکی تھیں ۔مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث لاشیں نکالنے کی امدادی کاروائیوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ایک نجی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے تنظیم کے امیر حاجی نامدار نے کہا کہ وہ اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حملے سے متعدد قرآن پاک کے نسخے بھی شہید ہو چکے ہیں ۔

No comments: