نئی دہلی ۔ بھارت میں دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے خلاف مسلمانوں نے ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کا اعلان جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے دارالحکومت نئی دہلی میں اہم مسلمان راہنماوں سے مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے مرکزی ریاستی اور بلاک سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان نازک دور سے گزر رہے ہیں اور مسلمانوں کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کے لیے ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اصل دہشت گرد وہ ہیں جو مسلمانوں پر اس طرح کے بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment