واہ کینٹ ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و مستعفی سینئر وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پرویز مشرف کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن) کو حکومت ملنا خدا کا معجزہ ہے ۔ ہمارے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ ہم قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اتنی کامیابی حاصل کرلیںگے۔ اگلا الیکشن مسلم لیگ(ن) کا ہو گا۔ اس حکومت کو زینہ بنا کر ہم نے اگلے الیکشن کی تیاری کرنی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے آفس ٹیکسلا میں منعقدہ ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی عمر فاروق ‘ ملک ممتاز خان ‘ حاجی محمد امتیاز ‘ ملک مصری خان ‘ حاجی دلدار خان ‘ سفیر خان ‘ ضلعی وتحصیل افسران ‘پولیس ‘واپڈا اور محکمہ مال کے اہلکار بھی موجود تھے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ کوئی وفاقی وزارتوں سے اصولوں کی خاطر مستعفی ہو ۔ لیکن مسلم لیگ(ن) نے عدلیہ کی بحالی کی خاطر پندرہ وفاقی وزارتوں سے استعفی دیا ۔ حالانکہ میرے پاس نائب وزیراعظم کے اختیارات تھے۔ لیکن اصولوں کی خاطر میں نے سب سے پہلے اپنا استعفی پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری روایات انصاف پر مبنی ہیں ۔ ہمارے دور حکومت میںلوگوں کو تھانے میں بلا کر پارٹیاں بدلنے پر مجبور نہیںکیا جائے گا۔پولیس کو ظالم کے خلاف مظلوم کی داد رسی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اور حلقہ سے لینڈ مافیا و قبضہ گروپ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اگر قبضہ گروپ کے کسی فردکا(ن) لیگ سے تعلق ہوا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔ مظلوم کو انصاف دیں گے لیکن کسی کی سیاسی ٹھیکیداری نہیں چلنے دیں گے۔ تمام افسران اپنا قبلہ درست کرلیں اور لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھاجائے ۔ ظلم کی بات سن کر میرا خون کھول اٹھتا ہے لیکن ہم مجبور ہیں حکومت ہماری نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کی ہے ۔ لیکن جو کچھ میرا بس میں ہے وہ ضرور کروں گا۔ پرویز مشرف نے ملک کے حالات بہت خراب کر رکھے ہیں ان کے دور میں مسجدوں پر حملے ہو ئے ۔ حالات کو معمول پر لانے کے لیے کچھ وقت درکار ہے ۔ کھلی کچہری میں سب سے زیادہ شکایات پولیس کے خلاف ہوئیں ۔ دوسرے نمبر پر لینڈ مافیا کے خلاف لوگوں نے شکایات کے انبار لگادئیے ۔ محکمہ مال ‘ سوئی گیس اور واپڈا کے خلاف بھی لوگوں نے کھل کر بات کی ۔ سابق وفاقی وزیر نے تمام لوگوں سے درخواستیں لیں ۔ اور ان پرعملدرآمد کی یقین دہانی کروائی اور متعلقہ افسران کو تنبیہہ کی کہ وہ ہرحال میں مظلوم کا ساتھ دیں ۔ ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر نے کھلی کچہری کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ موصوف خود تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے اور لوگ شدید گرمی میں ان کا انتظار کرتے رہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, June 30, 2008
پرویز مشرف کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن) کو پنجاب حکومت ملنا معجزہ ہے ۔ چوہدری نثار علی خان
واہ کینٹ ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و مستعفی سینئر وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پرویز مشرف کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن) کو حکومت ملنا خدا کا معجزہ ہے ۔ ہمارے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ ہم قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اتنی کامیابی حاصل کرلیںگے۔ اگلا الیکشن مسلم لیگ(ن) کا ہو گا۔ اس حکومت کو زینہ بنا کر ہم نے اگلے الیکشن کی تیاری کرنی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے آفس ٹیکسلا میں منعقدہ ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی عمر فاروق ‘ ملک ممتاز خان ‘ حاجی محمد امتیاز ‘ ملک مصری خان ‘ حاجی دلدار خان ‘ سفیر خان ‘ ضلعی وتحصیل افسران ‘پولیس ‘واپڈا اور محکمہ مال کے اہلکار بھی موجود تھے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ کوئی وفاقی وزارتوں سے اصولوں کی خاطر مستعفی ہو ۔ لیکن مسلم لیگ(ن) نے عدلیہ کی بحالی کی خاطر پندرہ وفاقی وزارتوں سے استعفی دیا ۔ حالانکہ میرے پاس نائب وزیراعظم کے اختیارات تھے۔ لیکن اصولوں کی خاطر میں نے سب سے پہلے اپنا استعفی پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری روایات انصاف پر مبنی ہیں ۔ ہمارے دور حکومت میںلوگوں کو تھانے میں بلا کر پارٹیاں بدلنے پر مجبور نہیںکیا جائے گا۔پولیس کو ظالم کے خلاف مظلوم کی داد رسی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اور حلقہ سے لینڈ مافیا و قبضہ گروپ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اگر قبضہ گروپ کے کسی فردکا(ن) لیگ سے تعلق ہوا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔ مظلوم کو انصاف دیں گے لیکن کسی کی سیاسی ٹھیکیداری نہیں چلنے دیں گے۔ تمام افسران اپنا قبلہ درست کرلیں اور لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھاجائے ۔ ظلم کی بات سن کر میرا خون کھول اٹھتا ہے لیکن ہم مجبور ہیں حکومت ہماری نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کی ہے ۔ لیکن جو کچھ میرا بس میں ہے وہ ضرور کروں گا۔ پرویز مشرف نے ملک کے حالات بہت خراب کر رکھے ہیں ان کے دور میں مسجدوں پر حملے ہو ئے ۔ حالات کو معمول پر لانے کے لیے کچھ وقت درکار ہے ۔ کھلی کچہری میں سب سے زیادہ شکایات پولیس کے خلاف ہوئیں ۔ دوسرے نمبر پر لینڈ مافیا کے خلاف لوگوں نے شکایات کے انبار لگادئیے ۔ محکمہ مال ‘ سوئی گیس اور واپڈا کے خلاف بھی لوگوں نے کھل کر بات کی ۔ سابق وفاقی وزیر نے تمام لوگوں سے درخواستیں لیں ۔ اور ان پرعملدرآمد کی یقین دہانی کروائی اور متعلقہ افسران کو تنبیہہ کی کہ وہ ہرحال میں مظلوم کا ساتھ دیں ۔ ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر نے کھلی کچہری کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ موصوف خود تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے اور لوگ شدید گرمی میں ان کا انتظار کرتے رہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment