اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے پیر کو اسلام آباد میں امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے ملاقات کی ۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن اور مشیر داخلہ رحمن ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ‘ معاشی اقتصادی دفاعی شعبوں مین تعاون ‘ وزیراعظم پاکستان کے دورہ امریکہ ‘صوبہ سرحد اور فاٹا کی صور تحال ‘ پاک افغان سرحدات اور قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس ضمن میںپاکستان کے اقدامات ‘ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے خفیہ ملاقات کے تبادلے ‘ مہمند ایجنسی میں اتحادی افواج کی حالیہ بمباری سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ عہدیدار کا یہ دورہ امریکہ اور نیٹو کی مہمند ایجنسی میں بمباری کے نتیجے میں پائی جانے والی تلخی کے ازالے کے لیے کے تناظر مین تھا اور وزیراعظم سے بھی اس حوالے سے ملاقات کی گئی اور تلخی اور غلط فہمیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, June 30, 2008
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر کی ملاقات
اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے پیر کو اسلام آباد میں امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے ملاقات کی ۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن اور مشیر داخلہ رحمن ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ‘ معاشی اقتصادی دفاعی شعبوں مین تعاون ‘ وزیراعظم پاکستان کے دورہ امریکہ ‘صوبہ سرحد اور فاٹا کی صور تحال ‘ پاک افغان سرحدات اور قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس ضمن میںپاکستان کے اقدامات ‘ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے خفیہ ملاقات کے تبادلے ‘ مہمند ایجنسی میں اتحادی افواج کی حالیہ بمباری سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ عہدیدار کا یہ دورہ امریکہ اور نیٹو کی مہمند ایجنسی میں بمباری کے نتیجے میں پائی جانے والی تلخی کے ازالے کے لیے کے تناظر مین تھا اور وزیراعظم سے بھی اس حوالے سے ملاقات کی گئی اور تلخی اور غلط فہمیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment