International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, June 30, 2008
سپریم کورٹ کے فل بینچ نے نواز شریف نااہلی کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی
اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی انتخابات کے حوالے سے نا اہلیت کے خلاف وفاق اور نواز شریف کے تائید و تجویز کنندگان کی یکجا درخواست کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے ۔ آج سپریم کورٹ کے جسٹس موسی لغاری کی سربراہی میں فل بینچ میں درخواست کی مختصر سماعت ہوئی اس مختصر سماعت میں اعتراض کنندہ خرم شاہ کے وکیل احمد رضا قصوری نے اعتراض اٹھایا کہ وفاق کو نواز شریف کی نااہلی پر پٹیشن دائر کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ سماعت کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبد الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر عوام کی رائے کو مقدم رکھا جائے ۔ نواز شریف ضمنی انتخاب لڑنے کے اہل ہیں۔ نواز شریف نا اہلی کیس صرف نا اہلیت کا مسئلہ نہیں بلکہ قائد کی وضاحت کا معاملہ ہے کہ ہائی کورٹ اس کا فیصلہ کر سکتی ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کے حوالے سے پٹیشن کی انتخابی ٹربیونل کی سماعت ہوتی ہے ۔ جو الیکشن کمیشن تشکیل دیتا ہے ۔بعد ازاں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاتاہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment