International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, June 30, 2008

مینگورہ ، طاہر آباد کی مارکیٹ میں دھماکے ، ٥٠ دکانیں تباہ

مینگورہ ۔ مینگورہ کے علاقے طاہر آباد کی ایک مارکیٹ میں کئی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 54 دکانیں تباہ ہو گئیں ۔ دھماکوں کی جگہ سے متعدد خود کش جیکٹس راکٹ لانچر اور مارٹر گولے اور بھاری اسلحہ برآمد کر لیاگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ طاہر آباد میں دریا خان مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 54 دکانیں تباہ ہو گئیں۔ جائے وقوعہ سے کلاشنکوفیں ، دستی بم تین عدد خود کش جیکٹس راکٹ لانچرزاور مارٹر گولوں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق لگتا ہے کہ عسکریت پسند مارکیٹ کو گودام کے طور پر استعمال کر رہے تھے

No comments: