International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, June 30, 2008
امریکہ سے جوہری معاہدے پر بھارت کے حکمران اتحاد اور اپوزیشن میں اختلافات ، قبل از وقت انتخابات کے امکانات بڑھ گئے
نئی دہلی ۔نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان جوہری سمجھوتے کے معاملے پر بھارتی حزب اختلاف سمیت کانگریس اتحاد میں شامل جماعتوں کی مخالفت کے بعد قبل از انتخابات کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔ بائیں بازو کی کمیونسٹ جماعت نے کانگرس اتحاد کو اس واضح موقف سے آگاہ کردیا ہے ۔ کہ اگر وزیراعظم من موہن سنگھ کی حکومت نے امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ یقینی بنایا تو حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی جائے گی ۔ کانگرس کی صدر سونیا گاندھی پہلے ہی اپنے حامیوں کو ملک میں قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرچکی ہیں ۔ حزب اختلاف کی مرکزی جماعت بی جے پی کے راہنما لال کرشنا ایڈوانی کا کہنا تھاکہ امریکہ سے جوہری معاہدے کا مقصد بھارت مستقبل میں کوئی ایٹمی تجربہ نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایٹمی ایندھن اور ایٹمی پلانٹس درکار ہیں ۔ لیکن اس شرط پر ہم ایٹمی ایندھن لینے کو تیار نہیں ہیں کہ بھارت آئندہ کبھی بھی ایٹمی دھماکہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ من موہن سنگھ امریکہ کو جو یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں بی جے پی ا یسانہیں ہونے دے گی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment