International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 8, 2008

وینز ویلا کا میزائل تجربہ ‘ امریکہ کی مذمت

لااورچیلا ۔ وینز ویلا نے جزائر الغرب ہند کے سمندر میں میزائل تجربہ کیا ۔ واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات میں تناؤ کے درمیان فوجی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ونیز ویلا نے یہ تجربہ کیا ہے ۔ امریکہ نے ونیز ویلا کی طرف سے میزائل تجربہ کی مذمت کی ہے ۔ جزیرہ لااورچیلا میں فضائی اڈے پر 5 روسی ساختہ سکہوٹی جٹ طیارے بھی اڑتے دکھائی دیئے ۔ میزائل سمندر سے داغا گیا تھا جو اپنے نشانہ پر درست لگا ۔ فضائیہ کے کمانڈر جنرل لوئس جوزبیروٹیر نے بتایا کہ نئے فوجی آلات کی مدد سے ونیز ویلا کے حملے کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ونیز ویلا نے جو میزائل تجربہ کیا ہے اس کے لئے آلات روس اور چین سے خریدے گئے ہیں ۔ واشنگٹن نے ہوگوشاویز کی جانب سے فوجی طاقت میں اضافہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے علاقہ کا استحکام متاثر ہو سکتا ہے ۔ لاطینی امریکہ میں ونیز ویلا فوجی بجٹ کے معاملہ میں چوتھا بڑا ملک ہے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کے فوجی اخراجات اس کی سالانہ گھریلو پیداوار کے مقابلہ میں کافی کم ہے ونیز ویلا کے امریکہ کے علاوہ اپنے پڑوسی اور امریکہ حلیف کولمبیا کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہیں ۔ اس ہفتہ ونیو ولا میں امریکہ کے سفیر پیٹرک ڈوڈی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت شدید تناؤ کا شکار ہیں ۔

No comments: