International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 8, 2008

پی ٹی سی ایل کی طرف سے لوکل کال کا دورانیہ ٥ منٹ سے کم کر کے ٢ منٹ کرنے اور فری انکوائری کی سہولت ختم کر کے١٧ ، ١٢ کو لوکل کال چارج کرنے کے خلاف عوام

پی ٹی سی ایل کی طرف سے لوکل کال کا دورانیہ 5منٹ سے کم کر کے 2 منٹ کرنے اور فری انکوائری کی سہولت ختم کر کے1217کو لوکل کال چارج کرنے کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی فون صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے کنکشن منقطع کروا دیئے ہیں، جس کے نتیجہ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پی ٹی سی ایل کو لاکھوں روپے ماہوار کا مالی خسارہ ہو رہا ہے،یو ننن آ ف جر نلسٹ کے صد ر ر یا ض اختر ا عو ا ن نے ایک بیان میں اس صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے موقع پر سابق حکمرانوں کی طرف سے عوام کو یہ تاثر دیا گیا تھا کہ نجی شعبہ میں جانے کے بعد پی ٹی سی ایل عوام کو ٹیلی مواصلات کی نہ صرف بہتر سہولیات فراہم کرے گا، بلکہ صارفین کو اس سلسلہ میں خاطر خواہ ریلیف بھی مہیا کیا جائے گا، لیکن نجکاری کے بعد پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے نت نئے پیکج لاگو کر کے لوگوں کو مشکلات میں ڈالنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں لوکل کال مفت مہیا کی جارہی ہے، لیکن پی ٹی سی ایل نے لوکل کال کا دورانیہ 5منٹ سے کم کر کے 2منٹ کر دیا ہے، جس کے نتیجہ میں صارفین کے ماہانہ بل 2سے 3گنا بڑھ گئے ہیں، اور اب پی ٹی سی ایل نے انکوائری کی مفت سہولت ختم کر کے 1217پر کال کرنے والے صارفین سے لوکل کال چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ یہ کال بھی 2منٹ دورانیہ پر مشتمل ہو گی، اور اگر انکوائری ڈیوٹی پر مامور آپریٹر کال اٹینڈ کرتے ہوئے لائن پر نہیں آتا تو 2منٹ کے بعد مذکورہ کال ڈبل چارج ہو گی، جو سراسر زیادتی ہے ر یا ض اختر ا عو ا ن نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل لائن رینٹ کی مد میں صارفین سے ہر ماہ بھاری رقوم وصول کرتاہے،اور اس طرح سروسز کی فراہمی کے عوض صارفین سے مزید پیسے وصول کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے تنگ آ کر صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے پی ٹی سی ایل فون نمبرز بند کروا کر مختلف موبائل کمپنیوں کی فراہم کر دہ سہولیات سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث پی ٹی سی ایل کو لاکھوں روپے مالیت کا ماہانہ نقصان پہنچ رہا ہے، انہوں نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی سی ایل کے عوام دشمن اقدامات کا سختی سے نوٹس لیا جائے، اور ماہانہ لائن رینٹ ختم کر کے صارفین کو مفت لوکل کال کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں

No comments: