International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 8, 2008

چاند مِشن کے لیے میزائیل تجربات کا میاب رہے ، برطانوی سائنس دان

لندن ۔ برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند پر مشن کے سلسلے میں تجربات بہت کامیاب ہو گئے ہیں۔ تجربے کے دوران ویلز میں ریت کے ڈھیروں میں تین میزائل داغے گئے اور اس کے نتائج بہت حوصلہ افزاء ہیں۔ ریت کے ڈھیروں کو چاند کی سطح کیطور پر استعمال کیا گیا۔ مولارڈ سپیس سائنس لیباریٹری کے پروفیسر ایلن سمتھ مون لائٹ مشن کے سربراہ ہیں۔ یہ مشن 2013 ء میں آلات چاند پر بھیجے گا۔یہ میزائل ٹکرانے پر پھٹتے نہیں ہیں اور ان کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ٹکرانے پر اس میں آلات محفوظ رہیں۔ مون لائٹ مشن چار ایسے میزائل داغے گا جو کہ چاند کی سطح کے دس فٹ نیچے دھنس جائیں گے۔ ان ’میزائیلوں‘ میں رکھے ہوئے آلات چاند کی زیر زمین دھاتوں کے بارے میں اور دیگر معلومات زمین پر پہنچائے گا۔ تجربے کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا یہ ’میزائل‘ چاند کی سطح سے ٹکر کو برداشت کر سکے گا اور آیا اس کے اندر آلات محفوظ رہیں گے۔ پیٹر ٹرس کا کہنا ہے کہ ان تجربات میں ٹکر کے بعد میزائلوں کے اندر آلات محفوظ رہے اس لیے یہ تجربے کامیاب رہے۔چاند کے بعد ایسی ہی تحقیقی مِشن مشتری کے چاند یورپا، زحل کے چاند ٹائٹن اور اینسلیڈس پر بھیجے جائیں گے۔

No comments: