International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 8, 2008

پرویز مشرف کو آئینی صدر تسلیم نہیں کرتے ان کے ساتھ صرف ورکنگ ریلشن شپ ہے، آصف علی زرداری



عدلیہ کا مسئلہ بھی ضرور حل ہو گا اور ملک میں سیاسی استحکام بھی آئے گاپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی جدہ میں صحافیوں سے گفتگو

جدہ ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پرویز مشر ف کو آئینی صدر تسلیم نہیں کرتے ان کے ساتھ صرف ورکنگ ریلشن شپ ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اب صدر مشرف سے پوچھا جائے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں عدلیہ کا مسئلہ بھی ضرور حل ہو گا اور ملک میں سیاسی استحکام بھی آئے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے کبھی کسی ڈکٹیٹر کا سہارا نہیں دیا ۔ جدہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سنیٹر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ اور صدر کے درمیان تصادم کے بجائے اداروں کے اختیارات میں توازن چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جو توقعات لے کر سعودی عرب آئے تھے وہ پوری ہو گئی ہیں ہم نے جب بھی سعودی عرب سے تعاون طلب کیا سعودی قیادت نے ہمیشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔ سنیٹر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھانا کے لیے سعودی عرب میں اپنے قیام میںتوسیع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ملک میں امن و امان کا قیام اقتصادی استحکام اورجمہوریت کا فروغ ہے انہوں نے کہا کہ ہم مشکلات کو مواقع میں بدلنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں ایک سوال پر سنیٹر آصف علی زردای نے کہا کہ بجٹ میں معاشرے کے غریب طبقے کے خصوصی ریلیف دیں گے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں خصوصی کارڈ کا اجراء کر رہے ہیں جس پر غریب خواتین کو 1500پندرہ سو رپے تک کی امداد مل سکے گی اور اس امداد کو اس سال بڑھا کہ 3000 ہزار روپے کریں گے آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق ملک میں خواتین کو بااختیار بنائیں گے

No comments: