International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 8, 2008
نیپال کے شاہی محل سے تاج غائب
کٹھمنڈو ۔ حکومت نیپال نے شاہی محل نارائن ہٹی کی املاک کی فہرست تیار کرنے کے لیے جو کمیٹی قائم کی ہے اس کو شاہی تاج اور عصا نہیں ملا ہے۔ سابق راجہ گیا نیندرا کے محل کے کسی عملہ نے متعقلہ کمیٹی کو تاج اور عصائے شاہی کے متعلق کوئی اطلاع فراہم نہیں کی ہے۔ یہ اطلاع اخبار کانتی پور نے کمیٹی کے حوالے سے دی ہے۔ زمانہ قدیم میں تاج اور سونے کے عصا کو بادشاہت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ کمیٹی نے 29 مئی کو فہرست سازی کا کام شروع کیا ۔ اس نے جب محل کے حکام سے ان دو چیزوں کے بارے میں پوچھا توا نہوں نے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ہم لوگ اپنی رپورٹ تیار کرنے کے آخری مرحلہ میںنہیں لیکن کسی نے بھی ہمیں ان دواہم چیزوں کے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ کمیٹی حکومت آج اپنی رپورٹ پیش کرنے والی ہے۔ امکان ہے کہ اس رپورٹ میں واضح طور پر لکھ دیا جائے گا کہ تاج اور عصائے شاہی لاپتہ ہیں۔ کچھ لوگوں کو خیال ہے کہ تاج چونکہ بادشاہت کی علامت ہے اس لیے ہو سکتا ہے کہ گیانیندرانے اسے اپنے پاس یہ سوچ کر رکھ لیا ہو کہ یہ شاید آنے والے دنوں میں کام آئے۔ معلوم ہوا کہ کمیٹی اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھے گی کہ اسے فہرست سازی کے لیے محل کے اصل حصہ میں نہیں جانے دیا گیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment