International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, April 19, 2008
مغوی سفیر طارق عزیز الدین کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں ۔محمد صادق
اسلام آباد۔ ترجمان دفتر خارجہ محمد صادق نے کہا ہے کہ مغوی سفیر طارق عزیز الدین کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اور توقع ہے کہ ان کی جلد واپسی ممکن بنا لی جائے گی ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ طارق عزیز الدین کی رہائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان کی رہائی کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ طارق عزیز الدین کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ طارق عزیز الدین کی رہائی کے لئے ہر ممکن ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں حکومت طارق عزیز الدین کی جلداز جلد واپسی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کو افغانستان یا کسی اور ملک سے رابطے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ طارق عزیز الدین کے تحفظ کے لیے کوئی مسئلہ پیدا ہو ۔ یاد رہے افغانستان میںتعینات پاکستانی سفیر طارق عزیز الدین کو ان کے ساتھیوں ڈرائیوراور محافظ کو گیارہ فروری کو افغانستان جاتے ہوئے قبائلی علاقے سے اغواء کر لیا گیا تھا طارق عزیز الدین نے حالیہ جاری ویڈیو ٹیپ میں حکومت پاکستان سے اپنی جلد رہائی کی اپیل کی ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment