International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, April 19, 2008
تمام صوبائی وزراء اپنے محکمو ں کا جا ئز ہ لیں دوہفتو ں میں مسائل کے حل کے لئے اپنی سفا رشا ت وفاقی حکو مت کو پیش کر یں ۔سید یوسف رضا گیلانی کی سندھ کا
کراچی۔ وزیر اعظم یو سف رضا گیلا نی نے تما م صو با ئی وزراء کو ہد ایت کی ہے کہ وہ اپنے محکمو ں کا جا ئز ہ لیں اور د وہفتو ں میں مسائل کے حل کے لئے اپنی سفا رشا ت وفاقی حکو مت کو پیش کر یں ۔صوبوں میں گندم کی سمگلنگ کو روکا جائے ۔حکومت نے گندم کے بیچ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس سے گندم کے بحران میں کمی کی توقع ہے ۔وزراء پیپلز پا رٹی کا آئینہ ہیں انہیں پا رٹی کی سا کھ کے لئے کا م کر نا ہو گا ۔ چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزراء ہر ما ہ مشتر کہ اجلا س منعقد کر یں تاکہ صو با ئی سطح پر پا لیسیو ں میں یکسانیت پید اکی جا سکے۔گورکھ ہل کی تر قی اور مو ئن جو دڑو کی ترقی کے لیے خصوصی فنڈ جاری کیے جائیں۔ حکومت صوبوں کے درمیان یگانگت و ہم آہنگی بر قرار رکھنے کے لئے جامع اور مربوط پالیسیاں وضع کرے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے ہفتہ کو سند ھ کا بینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے چا روں صوبو ں میں پیپلز پا رٹی کی حکومت کے قیا م پر مبا رک با د د ی اور کہا کہ وزراء پیپلز پا رٹی کا آئینہ ہیں انہیں پا رٹی کی سا کھ کے لئے کا م کر نا ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزراء ہر ما ہ مشتر کہ اجلا س منعقد کر یں تاکہ صو با ئی سطح پر پا لیسیو ں میں یکسانیت پید اکی جا سکے ۔انہو ں نے صو بے میں گند م کی ا سمگلنگ پر قا بو پا نے کی ہد ایت کی اور کہا کہ گندم کے بیچ درآمد کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے گندم کے بحران میں کمی کی تو قع ہے ۔ اس مو قع پر وزراء نے اپنے محکمو ں کے مسائل وزیر اعظم کے سامنے پیش کئے ۔وزیر اعظم نے گورکھ ہل کی تر قی اور مو ئن جو دڑو کی ترقی کے لیے خصوصی فنڈ جاری کر نے کی ہدایت کی ہے۔انہو ں نے اعلان کیاکہ خصوصی اقدا مات کے تحت پہلے مر حلے میں ضلع لا ڑکا نہ کو ماڈل ضلع بنا یا جا ئے گا ۔ جہا ں عو ام کو تما م بنیا دی سہو لتیں فر اہم کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے لاڑکا نہ لائر ہا ؤسنگ سو سائٹی کے لئے دس کر وڑ روپے کی خصوصی گر انٹ کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صوبوں کے درمیان یگانگت اور ہم آہنگی بر قرار رکھنے کے لئے جامع اور مربوط پالیسیاں وضع کرے گی اور ان پر عملدر آمد کرے گی انہو ںنے کہا کہ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور بعد میں متعلقہ محکموں کے چاروں صوبائی وزراء عنقریب ملاقات کریں گے جس میں وہ اپنے اپنے محکموں کے لئے آئندہ کی حکمت عملی وضح کریں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد وفاقی پارٹی ہے جس کے بارے میں مرکز اور چاروں صوبوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور مخلوط حکومتیں قائم ہیں اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ وہ لوگوں کی توقعات کے مطابق ملک میں تبدیلی لائیں انہو ںنے کہا کہ ہم مالی استحکام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں کیونکہ تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے لئے مالی اور بہتر مالیاتی انتظام کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کی حکومت کو امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے اور ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر عملدر آمد کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ادھر سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے وزیر اعظم سے کراچی میں ملاقات کی انہو ںنے صوبے کی ترقی سے متعلق معاملوں پر تبادلہ خیال کیا وزیر اعلیٰ نے سندھ کے عوام کی طرف سے وزیر اعظم کو روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment