International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, April 19, 2008
ضمنی انتخابات کا اعلان ، حلقہ این اے ٥٥ اور پی پی ١٠ میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہو گئیں
راولپنڈی ۔ ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 میں ضمنی الیکشن کے لئے سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں اور ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی(ق) لیگ اور آزاد امیدوار میدان میں اتر آئے ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان یہ طے پا چکا ہے کہ جو سیٹ جس پارٹی کے رکن اسمبلی نے چھوڑی ہے اس پر دوسری جماعت اپنا امیدوار نہیں دے گی راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ ہارٹ فورٹ بنی ہوئی ہے اور سب سے زیادہ امیدوار اس ٹکٹ کے لئے سر گرم عمل میں مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق حلقہ پی پی 10 راولپنڈی کینٹ سے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر نامزد وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف الیکشن لڑیں گے یہ نشست رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے چھوڑی ہے جبکہ حلقہ این اے 55 سے چوہدری نثار علی خان گروپ کے راہنما سابق ضلعی ناظم راجہ طارق محبوب کیانی کو بھی ضمنی انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ نشست مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے خالی کی ہے اسی طرح مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سید ظفر علی شاہ کو سینٹ میں لایا جائے گا ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ق کے راہنما شیخ رشید احمد کی خواہش ہے کہ حلقہ این اے 55 سے پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری اعتزاز احسن ان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں کیونکہ اگر وہ جیت بھی گئے تو آئندہ یہ نشست چھوڑ سکتے ہیں اور اگر مسلم لیگ ن نے سابق ضلعی ناظم راجہ طارق محبوب کیانی کو ٹکٹ دیا تو وہ مقامی ہو نے کے ناطے اس نشست پر منتخب ہو کر مستقل براجمان بھی ہو سکتے ہیں اور شیخ رشید کی سیاست میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں اس لئے مسلم لیگ ن کی ہائی کمان نے راجہ طارق محبوب کیانی کو حلقہ این اے 55 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کریں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment