International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, April 19, 2008

پاکستانی اور امریکی حکام کا طالبان کے اہم کمانڈر ملااسماعیل کو پشاور کے قریب جھڑپ میں ہلاک کرنے کا دعویٰ

پشاور ۔ پاکستانی اور امریکی حکام نے طالبان کے اہم کمانڈر احمد شاہ عرف ملا اسماعیل کو پشاور کے قریب ایک جھڑپ میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ایک سنیئر اہلکار نے کہاہے کہ ملا اسماعیل کو پشاورمیں ایک پولیس ناکے پر ہلاک کیاگیاہے ۔ اس حوالے سے دو امریکی سیکیورٹی اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ ملا اسماعیل کو پاکستان میں ہلاک کر دیاگیاہے اور اس کی لاش بھی پاکستانی حکام کے پاس موجود ہے ملا اسماعیل امریکی اور اتحادی افواج پر کئی حملوں میں ملوث تھا ایک پولیس افسر جہازیب خان نے بتایا ہیکہ ملا اسماعیل کی اطلاع ملنے پر ناکے لگا کر ایک گاڑی کو روکا گیا ڈرائیور کے گاڑی بھگانے پر اس پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی میں موجود دو افراد ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ان سے ملنے والے کاغذات سے ہوئی کاغذات کے مطابق ہارون اور نور آغا کے نام سے ان کی شناخت کی گئی جسے پاکستانی خفیہ ایجنسی نے غلط قرار دیا پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار نے بتایا کہ ملا اسماعیل سرحدی علاقے میں القاعدہ کے ساتھ کام کرتا تھا تاہم افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کے ترجمان اور پاکستان آرمی نے ملا اسماعیل کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

No comments: