International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, April 19, 2008
حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح میں مسلسل اضافہ ،شرح ٢٥.٥٨ فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد ۔رواں ماہ اپریل کے دوسرے ہفتہ کے دوران حساس اعشاریوں میںافراط زر کی شرح میں25.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس سے ملک کا غریب اور متوسط طبقہ پس کر رہ گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق17اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران گزشتہ سال مارچ کے اسی عرصے کے دوران 3000 روپے ماہانہ آمدن والے طبقے کے لیے حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح25.58 فیصد ، 3001 روپے سے لے کر 5000 روپے ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح25.17 فیصد ، 5001 روپے سے لے کر 12000 روپے آمدنی والے طبقے کے لیے حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح 23.47 فیصد، 12 ہزار روپے سے زائد آمدن والے طبقے کے لیے حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح20.09 فیصد جبکہ مجموعی طور پر تمام طبقوں کے لیے حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح22.71 فیصد تک پہنچ گئی ۔اس دوران چاول کی قیمتوں میں 80فیصد، گندم کے آٹے کی قیمتوں میں 56فیصد، مرغی کے انڈے کی قیمتوں میں 86فیصد،سرخ مرچ کی قیمتوں میں 54فیصد،گندم کی قیمتوں میں 56فیصد،گھی کی قیمت میں 59فیصد، تیل سرسوں کی قیمتوں میں 69فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں 79فیصد،ٹماٹر کی قیمتوں میں 51فیصد ، وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق10اپریل کو ختم ہونے والے مہینے کی نسبت 17اپریل کو ختم ہونے وا لے ہفتہ کے دوران حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح1.83 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔اپریل کے پہلے ہفتے کی نسبت دوسرے ہفتے کے دوران 27 اشیاء ضروریہ کی قیمتو ںمیں اضافہ6 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران چاول،آٹا،انڈے، سرخ مرچ، گندم، آلو،پیاز، مختلف اقسام کی دالیں ،گھی ، خوردنی تیل ،گوشت ،تازہ دودھ اور لان کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ واضع رہے کہ10اپریل2008کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اساس عشاریوں میں افراط زر کی شرح20.83فیصد،3اپریل ختم ہونے والے ہفتے کے دوران یہ شرح 19.67 فیصد ، 27 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران یہ شرح17.35فیصد،20مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران یہ شرح 17.03فیصد، 13مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران یہ شرح15.67فیصد،6مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران یہ شرح14.53فیصد، 28فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران یہ شرح12.16فیصد،21فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران یہ شرح11.60فیصد ،14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران یہ شرح11.96فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اساس عشاریوں میں افراط زر کی شرح میںمسلسل اضافے کی لہر ہے جس سے عام انتخابات کے بعد اساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح 12.16فیصد سے بڑھ کر 25فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ نئی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوںکا نتیجہ ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment