International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, April 19, 2008

میاں نواز شریف سے مشیر داخلہ رحمان ملک کی ملاقات

اسلام آباد ۔ مشیر برائے داخلہ رحمان ملک نے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد ایف آئی اے کی عمارت کا معائنہ کیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی عمارت میں دھماکے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں ۔ اس لئے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن دہشت گردی کو کسی بھی صورت اب برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانونی عملدر اری کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا ۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چونکہ دہشت گردی کے ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا رہا ہے اور ہم اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ تمام فورسز کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے وہ تمام ملازمین جو اس دھماکے میں شہید ہوئے یا متاثر ہوئے ان کے بیٹوں کو ملازمتیں دی گی ہیں اور ان کے مسائل بھی حل کیے جارہے ہیں ۔ رحمان ملک نے کہا کہ اب جو مسئلہ ہو گا اسے ہم پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے اور پارلیمنٹ سے حل کروائیں گے ۔ رحمان ملک نے پارٹی اور حکومت کے حوالے سے یہ بات واضح کی کہ پارہ چنار، فاٹا اور قبائلی علاقوں میں امریکی دباؤ کا جو تاثر لوگوں میں پایا جا تا ہے ۔ یہ سب گزشتہ حکومت کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ ہیں اور اب نہ ہی وہ حکومت ہے اور نہ ہی وہ حالات رہے ہیں ۔ اب پاکستان کے اندر امریکی عملدری نہیں چلے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک میں جتنے افراد اس وقت سزائے موت کے منتظر ہیں ان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کے لئے سمری صدر کو بھجوا دی ہے تاہم سربجیت کا ایک الگ مسئلہ ہے لیکن ہم نے اس حوالے سے صدر کو سمری بھجوا دی کہ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے

No comments: