International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, April 19, 2008
مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی نا تجربہ کاری اور اتحادی جماعتوں میں پورٹ فولیوکی تقسیم کے مسئلہ پر حلف برداری کی تقریب التواء کا شکار
لاہور۔ مسلم لیگ ن میں تجربہ کار ارکان صوبائی اسمبلی کی کمی اور مسلم لیگ ن و پیپلز پارٹی میں پورٹ فولیو کی تقسیم پر تصفیہ نہ ہونے کے باعث پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب التواء کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پاس وفادار ارکان اسمبلی کی تو کمی نہیںہے لیکن ارکان صوبائی اسمبلی کی اکثریت زیادہ تر ناتجربہ کار ارکان پر مشتمل ہے جبکہ جو ارکان اسمبلی نسبتا تجربہ کار ہیں ان کی اکثریت کا تعلق لاہور اور فیصل آباد سے کیونکہ دیگر اضلاع کے ارکان کی بڑی تعداد مسلم لیگ ق کا حصہ بن گئی تھی ۔ اس طرح اگر تجربہ کی بنیاد پر وزارتیں دی جائیں توبہت سے اضلاع محروم رہ جاتے ہیں جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مرکز کے فارمولا کے تحت پنجاب میں بھی اسی طرح پورٹ فولیو تقسیم جائیں اور تعلیم و صحت کی وزارتیں پیپلز پارٹی دی جائیں جس کے باعث وزراء کی حلف برداری کی تقریب التواء کا شکار ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment