International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 9, 2008

اولمپک مشعل ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ گئی

بیجنگ ۔ چین کے مشعل بردار اولمپک مشعل لے کر ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچ گئے ہیں۔ مشعل کو مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے روشن کیا گیا۔چین اور نیپال دونوں نے ایورسٹ کی چوٹی کی اپنی اپنی طرف کی راستے بند کر دیئے تھے ۔ ایورسٹ کی چوٹی تک مشعل پہنچانے کی ایک کوشش پہلے بھی کی گئی جو آندھیوں اور برفانی طوفان کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچ کر مشعل بردار ایک مقام پر کھڑے ہوئے، چین اور اولمپک کے پرچم کو کھولا اور کیمروں کے سامنے خوشی کا اظہار کیا۔ اولمپک مشعل کو چین کے جنوبی شہر گانگزؤ سے ایورسٹ کی چوٹی تک لے جایا گیا۔ اس موقع پر لوگوں نے تالیاں بجائیں اور کسی قسم کا کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ مشعل برداروں کی ٹیم پہلے اختتامِ ہفتہ پر ایورسٹ کی چوٹی کی طرف روانہ ہونا چاہتی تھی مگر برفانی طوفان کی وجہ سے یہ پروگرام بری طرح متاثر ہوا۔

No comments: