International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 9, 2008

امریکہ کو پاکستانی عوام کی رائے کا احترام کر نا چاہیے۔ عمران خان



اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی عوام کی رائے کا احترام کر نا چاہیے پارٹی کے مرکزی دفتر میں میڈیا سیل سے گفتگو کر تے ہوئے انہو ںنے کہا کہ 18 فروری کو عوام نے واضح طور پر صدر مشرف اور ان کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے امریکہ کو فرد واحد کی حمایت کر نے کی بجائے پاکستان میں عوام دوست پالیسیوں کی حمایت کرنی چاہیے امریکہ کی دوغلی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں امریکہ کے خلاف نفرت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ایک طرف امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم جو ایک فاشٹ تنظیم ہے جسے کینیڈین کورٹ نے بھی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے کے ساتھ امریکی حکام پاکستان میں ملاقاتیں کر رہے ہیں اور امریکی مداخلت پر ہی ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کیا گیا امریکی حکام م کو چاہیے کہ پاکستان میں جمہوریت اور مضبوط اداروں کو سپورٹ کیا جائے نہ کہ ایک آمر کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں

No comments: