International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 9, 2008

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل دہشت گردی کیس میں بری

کراچی ۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل کو رہاکر دیاگیا ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعہ کو ان کی رہائی کے احکامات جاری کئے ۔ احکامات جاری ہونے کے بعد اختر مینگل ایک طویل قید کے بعد باہر آئے تو لوگو ںکی ایک بہت بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے ہسپتال کے باہر موجود تھی اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اختر میگنل نے کہاکہ گوادر بلوچوں کا ہے اور رہے گا بلوچستان کے حقوق کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو سمیت تمام بے گناہوں کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے اور بلوچستان میں تمام گرفتار افراد کو رہاکیا جائے انہوں نے کہاکہ ان کی رہائی جمہوریت کی جیت اور آمریت کی شکست ہے ججوں کی بحالی کے بارے میں سوال پر اختر مینگل نے کہاکہ ججوں کی بحالی محرومیوں کے ازالے کیلئے ضروری ہے انہوں نے کہاکہ تعاون پر میڈیا اورسول سوسائٹی میں انتہائی شکر گزار ہوں ۔ یاد رہے سردار اختر میگنل کو دسمبر 2006میں گرفتار کیاگیاتھا اور ہسپتال میں بھی انہوں نے دو ماہ اور دو دن گزارے ہیں

No comments: