اسلام آباد۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سینئر وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے 12 مئی آخری ڈید لائن ہے اورا گر یہ فیصلہ اس دن نہ ہوا تو ان کی جماعت وہی کرے گی جو اسے کرنا چاہیئے۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے میعاد میں بارہ مئی تک توسیع بھی کوئی مناسب فیصلہ نہیں تھا۔ ا ور اس سے مزید آگے بڑھنے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر 12 مئی کو اس حوالے سے فیصلہ نہ ہوا تو مسلم لیگ(ن) وہی کچھ کرے گی جو اسے کرنا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) 12 مئی کی کمٹمنٹ کے حوالے سے سنجیدہ ہے ۔ اسی لیے اپنے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد بلا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کو گیارہ بجے ہمارا اجلاس ہو گا اور اگر وعدے کے مطابق اس دن قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیا گیا تو ہم اسمبلی میں جائیں گے ورنہ فیصلہ اس اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیس دنوں کے بعد بارہ مئی اور اب اگر قانونی پیچیدگیوں میں الجھانے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ(ن) اپنا حتمی فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کے مستقبل کا فیصلہ مسلم لیگ(ن) کا مطالبہ نہیں ہے ہم تو معزول ججوں کو بحال کرانا چاہتے ہیں۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, May 9, 2008
ججوں کی بحالی سے متعلق ١٢ مئی آخری ڈیڈ لائن ہے ۔ چوہدری نثار علی
اسلام آباد۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سینئر وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے 12 مئی آخری ڈید لائن ہے اورا گر یہ فیصلہ اس دن نہ ہوا تو ان کی جماعت وہی کرے گی جو اسے کرنا چاہیئے۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے میعاد میں بارہ مئی تک توسیع بھی کوئی مناسب فیصلہ نہیں تھا۔ ا ور اس سے مزید آگے بڑھنے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر 12 مئی کو اس حوالے سے فیصلہ نہ ہوا تو مسلم لیگ(ن) وہی کچھ کرے گی جو اسے کرنا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) 12 مئی کی کمٹمنٹ کے حوالے سے سنجیدہ ہے ۔ اسی لیے اپنے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد بلا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کو گیارہ بجے ہمارا اجلاس ہو گا اور اگر وعدے کے مطابق اس دن قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیا گیا تو ہم اسمبلی میں جائیں گے ورنہ فیصلہ اس اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیس دنوں کے بعد بارہ مئی اور اب اگر قانونی پیچیدگیوں میں الجھانے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ(ن) اپنا حتمی فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کے مستقبل کا فیصلہ مسلم لیگ(ن) کا مطالبہ نہیں ہے ہم تو معزول ججوں کو بحال کرانا چاہتے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment